پی ایچ ڈی صرف ایک ہزار ڈالر میں

یہ ضروری نہیں کہ جعلی ڈگریاں صرف پاکستان میں ہی پائی جائیں۔امریکہ اور یورپ میں دسیوں یونیورسٹیاں ہیں جو چند ٹکوں میں آپکو پی ایچ ڈی کی ڈگری دے دیتی ہیں۔حسبِ حال کی یہ کلپ ملاحظہ ہو
 
ایک ریٍڈیو پروگرام میں نے بھی سنا کچھ عرصہ قبل اور اس میں یہ حقائق سامنے آئے کہ تقریبا 100 میں سے 1 ڈپلومہ یا ڈگری یہاں بھی جعلی ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
ایک خاتون بارے میں خبر آئی تھی چند سال قبل ہوم لینڈ سیکورٹی میں جعلی ڈگری پرملازمت کررہیں تھیں کئی سال سے یعنی عین ناک کے نیچے
خبرذراپرانی ہے ربط ملا تو دوں گا :) محب علوی تم کو تو یاد ہوگا
 
ایک خاتون بارے میں خبر آئی تھی چند سال قبل ہوم لینڈ سیکورٹی میں جعلی ڈگری پرملازمت کررہیں تھیں کئی سال سے یعنی عین ناک کے نیچے
خبرذراپرانی ہے ربط ملا تو دوں گا :) محب علوی تم کو تو یاد ہوگا

بھائی صاحب یاہو کے CEO نے ابھی حال میں ہی کمپیوٹر کی جعلی ڈگری پر استعفی دیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ کی مار ہے ہر جگہ۔

مجھ سے حال ہی میں پاکستان کے مختلف شہروں سے دو صاحبان رابطہ کر چکے ہیں، ایک کا پی ایچ ڈی تھیسس اردو شاعری کے متعلق ہے اور ایک کا ایم فِل کا، مجھ سے وہ چاہتے تھے کہ میں ان کی مدد کرتے ہوئے ان کو تقطیع کر دونگا کہ اس کے بغیر انکے مقالے نامکمل تھے۔ اشعار کی تقطیع سیکھے بغیر شاید بی اے بھی نہیں ہوتا، ایم اے میں تو بندہ ان چیزوں کا "ماسٹر" ہوتا ہے لیکن انہوں نے نہ سیکھی نہ سیکھنے کو راضی تھے۔ میں نے سوچا کہ کر دیتا ہوں چند ہی گھنٹوں کا کام تھا لیکن جب یہ سوچا کہ یہ ڈگریاں لیکر جب کالجوں یونیورسٹیوں میں پڑھانے جائیں گے تو پڑھائیں گے کیا؟
 
Top