پی ایچ پی بی بی میں اردو اور انگریزی

دیرہ وال

محفلین
السلام علیکم دوستو، بزرگو اور کزنو
اگر اس موضوع پر کوئی بحث ھو چکی ہو تو معذرت کے ساتھ وہاں منتقل کر دیں

میں کافی عرصہ سے اردو انگریزی دونوں کے ایک ساتھ استعمال کی تلاش میں تھا، جو کہ جملہ میں جملہ مچھلی (Joomla Fish) کی بدولت ممکن ہے اگر چہ سانچے کی مجبوریاں آڑے آئیں گی۔
یہی چیز پی ایچ پی بی بی اردو ورژن میں کوشش کی مگر اردو میں مزید زبانوں کا اضافہ کرنے کا آپشن ہی نہیں !
کوئی اللہ کا نیک بندہ بی بی مچھلی پر کر رہا ہو یا اسکے بارے معلومات رکھتا ہو تو رابطہ کرے اور ثوب دارین حاصل کرے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی آپ کی بات کچھ مبہم ہے
وضاحت کریں گے تھوڑی سی؟
کس جگہ اردو اور انگریزی دونوں چاہتے ہیں؟
 

دیرہ وال

محفلین
اردو پی ایچ پی بی بی

معذرت بھائی
میرا مطلب یہ ہے، پی ایچ پی بی بی اردو ورژن میں اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی کی سہولت ہو، تا کہ زبان منتخب کر کے مطلوبہ زبان کی پوسٹ دیکھی جا سکیں۔
دوسرا جملہ فش ایک کمپونینٹ ہے جس کی مدد سے جملہ میں ایک سے زیادہ زبانوں کا مواد شامل کیا یا دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنی سائیٹ پر اس کو مکمل کرنے کے بعد آپ کو ربط دونگا۔
 
Top