پوچھ لے یہ پاک امہات سے۔۔

پوچھ لے یہ پاک امہات سے
بچ سکیں کیسے برے کلمات سے

پڑھ کے یوسف پاک کے کردار کو
بچ سکیں گےغیر مستورات سے

مرد او رعورت پہ لازم ہے یہ بات
خود بچیں ہر فاحشہ کم ذات سے

پوچھ لے اللہ کے بندوں سے یہ بات
کس طرح بچتے ہیں بری حرکات سے

پوچھ لے یہ پاک مستورات سے
بچ سکیں کیسے برے بد ذات سے

کس طرح بچنا ہے فاحشات سے
پوچھ لے قرآن کی آیات سے

کس طرح رکھ سکتے ہیں کم حاجات کو
پوچھ لےیہ متقی حضرات سے

کس طرح بچتے ہیں شح نفس سے
پوچھ لےقرآن کی آیات سے

کس طرح لائے نبی سب انقلاب
پوچھ لے گزرے ہوئے اوقات سے

کس طرح ہو قوم کی تعمیر نو
پوچھ لے یٰسین والحجرات سے

کس طرح کاٹیں سفر ہم با ادب
پوچھ لے شمس و قمر دن رات سے

کس طر ح ہیرا رہے پاکیزہ تر
پوچھ لے یہ بحر کے ظلمات سے

کس طرح کرتے ہیں پاکیزہ سفر
پوچھ لے یہ نظم کائنات سے

کس طرح صدیق ،جان و دل ہو پاک
پوچھ لے اللہ کی واحد ذات سے

مٹ گئی کیسے تمیز ذات پات
پوچھ لے تو میدان عرفات سے

کتاب کا نام ۔۔۔۔کمال طور
مصنف۔۔۔محمد صدیق بن اللہ دتہ
انتخاب۔۔۔۔سید لبید غزنوی
 
Top