پولیو کے پھلاؤ کا خدشہ، پاکستانیوں پر سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع

Latif Usman

محفلین
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پولیو کے خاتمے میں مکمل کامیابی نہ ہونے کی بڑی وجہ پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں پر مسلح حملے ہیں۔ اگر پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفر کرنے پر پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔ پولیو ورکرز پر حملے غیرشرعی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا بدترین گناہ، سنگین جرم اور انسانیت دشمن عمل ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا والدین کا شرعی، قانونی اور اخلاقی فرض ہے۔ پولیو کے قطرے پلانے میں دینی و شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں کیونکہ پولیو ویکسین میں کسی بھی طرح کا کوئی حرام مادہ موجود نہیں بلکہ پولیو ویکسین انتہائی محفوظ دوا ہے۔

مذہب کی من مانی تشریح کے ذریعے پولیو کی مہم کے خلاف پرتشدد کارروائیاں خلافِ اسلام ہیں۔ پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا بدترین گناہ، سنگین جرم اور انسانیت دشمن عمل ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا والدین کا شرعی، قانونی اور اخلاقی فرض ہے۔ پولیو کے قطرے پلانے میں دینی و شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں کیونکہ پولیو ویکسین میں کسی بھی طرح کا کوئی حرام مادہ موجود نہیں بلکہ پولیو ویکسین انتہائی محفوظ دوا ہے۔
 

آوازِ دوست

محفلین
امریکہ نے شکیل آفریدی (جسے میرے خیال میں کم از کم ڈاکٹر نہیں کہنا چاہیے) کو اپنی جاسوسی کے لیے پولیو ورکر کےبھیس میں استعمال کیا اِس سے پاکستان میں پولیو کے تدارک کی کوششوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پنہچا ہے۔ دوسری طرف پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے وہ بے وقوف لوگ ہیں جو سانپ نکل جانے کے بعد لکیر پیٹ رہے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے بہیمانہ قتل کے مجرم تو ہیں ہی اپنی اولاد کے بھی نادان دوست ہیں۔ اللہ کریم ہمیں عقل دے اور زندگی کے احترام کا قرینہ بخشے۔
 
Top