پودینہ کے حیرت انگیز فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے کے ہرے پتے معدے اور سینے کے مختلف امراض دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پودینےکے پتوں کے باقاعدہ استعمال سے معدہ اپنے افعال بہتر طور پر انجام دیتا ہے اور یہ پتے کھانا ہضم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔پودینے کے پتے کھانے سے متلی اور سر دردکا خاتمہ ہوتا ہے اور یہ سینے کی جکڑن ، حلق اورپھیپھڑے کے انفیکشن دور کردیتا ہے۔ پودینہ کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے
ماخذ : روزنامہ پاکستان
 
جی تابش صاحب ضرور۔۔۔
میں ضلع مظفر گڑھ سے ہوں اور کمپیوٹر سائنس کا استاد ہوں۔ بچپن سے ہی مطالعہ کا شوقین رہا ہوں اور جو کچھ میں جانتا ہوں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا اچھا لگتا ہے۔ اردو فورم بہت مفید جگہ ہے جہاں پر معلوماتی تحاریر اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ موجود میں جن سے بات کرنا اور معلومات شئیر کرنا میرے لیے فخر کا باعث ہوگا۔ امید ہے آپ سب دوست میری رہنمائی کریں گے۔
 
خوش آمدید۔
بہتر ہو گا کہ تعارف کے لئے نئی لڑی بنا دیں "تعارف و انٹرویو "کے زمرہ میں۔ :)
 
تابش صدیقی صاحب ۔۔ ! آپ کا نام دیکھ کر مجھے شاعر یاد آگئے
اک مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش
اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
 
تابش صدیقی صاحب ۔۔ ! آپ کا نام دیکھ کر مجھے شاعر یاد آگئے
اک مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش
اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابش
میں نے اک بار کہا تھا، مجھے ڈر لگتا ہے
عباس تابش

لیکن میں شاعر نہیں ہوں۔ :)
 
زلفی شاہ

لائبریرین
پودینہ کے چند پتے اور بڑی الائچی تین عدد کا قہوہ ہیضے کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔ پیٹ درد کے لئے بہت مجرب ہے۔
 
Top