پنجا ب کے 7 شہروں میں چین کے تعاون سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگانے کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 7 شہروں میں چین کے تعاون سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ذرائع کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے اگلے سال 2015ءء تک مکمل کرنے کیلئے متعلقہ چینی کمپنیوں کو ٹارگٹ دیا جائیگا تاکہ حکومت یہ پلانٹ مکمل کرکے اپنے انتخابی وعدے کی کچھ تکمیل کرسکے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پلانٹ پر 25 سے 30 ارب روپے خرچہ آئیگا اور اس سے متعلقہ اضلاع کے علاوہ گردونواح کے اضلاع میں واقع بند انڈسٹری کو چالو کرنے میں مدد ملے گی۔

ربط
 
کوئلہ سندھ کا استعمال ہو اور سندھ کو کوئی فائدہ نہ ہو۔۔
یہ پلانٹ اگر لگ بھی گئے تو زیادہ عرصے نہیں چل سکیں گے۔
 
Top