پشاور:پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، حملہ آورہلاک

پشاور:پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، حملہ آورہلاک

15 جولائی 2014 (11:17)

پشاور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت میں پولیس چیک پوسٹ حملے کے دوران جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی کے علاقے کوہاٹ روڈ پر افطاری کے وقت چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اور موٹرسائیکل پر سوار ایک حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے کے قبضے سے دستی بم، پستول اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/peshawar/15-Jul-2014/123164
 
Top