پشاور میں سرکی گیٹ کے قریب دھماکا، 5افرادزخمی

پشاور میں سرکی گیٹ کے قریب دھماکا، 5افرادزخمی

پشاور…پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب دھماکے سے 5افرادزخمی ہوگئے،دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب ایک گھرکے باہر ہوا ، جس میں ایک لڑکی سمیت 5افرادزخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 3 کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے میں آدھاکلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=141616
 
Top