پشاور میں دھماکہ، چوبیس ہلاک

پاکستانی

محفلین
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں منگل کی دوپہر ناز سنیما روڈ پر واقع ایک افغان ہوٹل میں دھماکے سے کم از کم چوبیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکہ پرانے شہر میں تاریخی مسجد مہابت خان کے قریب مرحبا نامی ہوٹل میں ہوا ہے جس میں ایس ایس پی پشاور افتخار خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں چوبیس افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔


مزید تفصیل
 

AHsadiqi

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
کیاہمارے دیس میں ہمیشہ ایسا ہی ہوگا یا کبھی امن کی صبح بھی روشن ہو گی کہاں ہیں ہم جو وطن پرست اور محب وطن بنتے ہیں کیاکوئی دن ایسا گذرا جس دن پورے ملک میں امن رہا ہو۔ کیوں کیا ہم یونہی مرتے رہیں گے ۔آخر کب تک ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

باسم

محفلین
پچھلے سال جنوری میں اخبار میں خبر لگی تھی کہ آج کراچی میں کسی قسم کی ہلاکت یا حادثہ کی اطلاع نہیں ملی
 

عمر سیف

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک سب کے حال پہ رحم کرے۔ آمین۔
یہ ہمارے ملک میں ہو کیا رہا ہے؟؟
 
Top