پشاور: سربند میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا، 5افراد جاں بحق

پشاور: سربند میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا، 5افراد جاں بحق
پشاور…پشاور کے علاقے سربند میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے،دھماکا سربند میں بھٹا تل بازار میں دھماکا ہوا ہے ،ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان کاکہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور15سے زائد زخمی ہو ئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=141063

[URL='http://urdu.dawn.com/news/1003212/blast-in-peshawar-seven-three']پشاور سربند میں دھماکہ،سات افراد ہلاک

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافات میں واقع سربند کے علاقے میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ جس جگہ پر ہوا ہے وہاں قریب میں ایک پولیس اسٹیشن بھی واقعہ ہے۔

ہلاک ہونے والے میں پولیس اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق دھماکہ سربند میں واقعہ بازار میں ہوا ہے، جہاں پر پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی ایس پی سٹی بنارس نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں بظاہر ایک پولیس موبائل کو ایک خود کش بم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ پشاور شہر صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے جو قبائلی علاقوں کے کنارے پر واقعہ ہے جہاں پر ناصرف تحریک طالبان پاکستان، بلکہ القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے شدت پسند موجود ہیں۔

http://urdu.dawn.com/news/1003212/blast-in-peshawar-seven-three


[/URL]
 
آخری تدوین:
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں.طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہےاور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔

انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں.بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ جنگ میں طاقت کااستعمال ان لوگوں تک محدود ہونا چاہیے جو میدانِ جنگ میں جنگی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہوں۔ عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔اور نہ ہی عورتوں اور بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔ نیز یہ ملا عمر کے حکم کی خلاف ورزی بھی ہے۔بے گناہ لوگوں کا قتل فسادفی الارض اور اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔ ایک طرف جنگ بندی اور جنگ بندی میں توسیع کی باتیں اور دوسری طرف بم دہماکے،خالصتا طالبانی ٹریڈ مارک ہے۔


.........................................................................................................

پولیو کی سکیورٹی ٹیم پر حملہ

http://awazepakistan.wordpress.com/
 
آخری تدوین:
Top