محسن نقوی پاگل آنکھوں والی لڑکی !!!

پاگل آنکھوں والی لڑکی !
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤگی
کانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤگی !

سوچ کا سارا اجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائیگا
کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا ۔۔۔!

تم کیا جانو؟
خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب ، ادھوری رات کا دوزخ
خواب، خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رسوائی !
خوابوں کا حاصل تنہائی !!

تم کیا جانو؟
مہنگے خواب خریدنا ہوتو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
یا
رشتے بھولنا پڑتے ہیں

اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤگی !!!
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
محسن نقوی ایک بڑا شاعر جس کی بے باکی برداشت نہ کی جاسکی. اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
 
Top