پاک فوج کی شوال میں بم باری، 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی شوال میں بم باری، 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

شوال.....شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔پاک فوج نے جیٹ طیاروں سے بمباری کرکے 20دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ملکی و غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں ۔ بمباری میں شوال کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میرعلی کے علاقے کو دہشت گردوں سے کلئیر کرانے کا عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ آپریشن کے دوران اس علاقے سے اسلحہ بنانے والی مقامی فیکٹری اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی بر آمد ہوئی ہے۔ دوسری طرف پاک فوج کی طر ف سے نقل مکانی کرنے والے افراد میں اشیائے خوردونوش اور عید گفٹ پیک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 866 راشن کے پیکٹ اور20 ہزار اسپیشل عید گفٹ پیک آئی ڈی پیز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=154833
 
Top