پاک فوج اب ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے میدان میں

ایکسپریس ٹرائیبیون پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاک فوج اب ٹیبلیٹ کمپیوٹرز بھی تیار کیا کرے گی۔ بات تو کافی حیران کن ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے زیر اہتمام چین کی ایک کمپنی کے اشتراک سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس منصوبے میں بہت سے مصنوعات بنائی جائیں گی لیکن ابتدائی پر ٹیبلیٹ کمپیوٹر ، نوٹ بک اور ای بک ریڈر کی تیاری شروع کی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر یہ مصنوعات صرف راولپنڈی میں فروخت کی جائیں گی لیکن کوئی موثر طریقہ کار وضح ہوتے ہی انہیں ملک کے دوسرے شہروں جیسے لاہور اور کراچی میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے نمائیندے کے مطابق ان مصنوعات کی کوالٹی پر خصوصی دھیان دیا گیا ہے اور ایروناٹیکل کمپلیکس صارفین کے لیے ہر قسم کی مدد بھی فراہم کرے گا۔
ربط:ایکسپریس ٹرائیبیون، پروپاکستانی
اب اللہ کرے ان میں پائیداری اور نفاست ہو اور یہ اچھے داموں پر دستیاب ہوں تاکہ مجھ جیسا غریب بندہ بھی ان سے استفادہ کر سکے۔
عثمان بھائی ٹائٹل ملاحظہ ہو۔
http://propakistani.pk/urdu/2012/02/06/pakistan-military-to-manufacture-tablets/
 
دوست

محفلین
جو کام ان کا ہے وہ کریں۔ باقی کے لیے بلڈی سویلین کیا مر گئے ہیں؟ ملک وچ پٌکھ پئی اے، روزگار ہے کوئی نہیں اور یہاں فوج ٹیبلٹ تیار کیا کرے گی۔ اشکے وئی۔ ایویں ملٹری انٹرپرائز نہیں کہتے پاکستانی فوج کو۔
 
عسکری

معطل
یہ ٹیبلٹ بنا رہے ہیں اور بارڈر اللہ کے آسرے پر پڑے ہیں جہاں روزانہ ڈروں بلا روک ٹوک خون پی رہے ہیں پاکستان ائیر فورس کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔ یہ جو تنخواہ لیتے ہیں یہ حرام ہے کیونکہ ان کو جس کام کی تنخواہ دی جا رہی ہے وہ اس کو ذرا برابر نہیں کر رہے ۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

ڈرون جس معاہدے کے تحت خون پی رہے ہیں وہ "پیں پیں پیں" کا توثیق شدہ ہے، اور اگر بے چارے خود سے کچھ کریں بھی تو "سید بادشاہ" چین میں بیٹھ کے اسے غیر آئینی قرار دے دیتے ہیں۔ نعیم لودھی کی برطرفی بھی تو آپ کے سامنے ہے
تو وھیلے بیٹھنے سے بہتر ہے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں
 
غفران محسن

محفلین
اُڑتی اُڑتی سنی ہے کہ یہ 12 مارچ سے مارکیٹ میں پہنچ بھی رہے اور قیمت بھی خاصی کم ہے۔ آٹھ ہزار سے سولہ ہزار کے درمیاں
 
جو کام ان کا ہے وہ کریں۔ باقی کے لیے بلڈی سویلین کیا مر گئے ہیں؟ ملک وچ پٌکھ پئی اے، روزگار ہے کوئی نہیں اور یہاں فوج ٹیبلٹ تیار کیا کرے گی۔ اشکے وئی۔ ایویں ملٹری انٹرپرائز نہیں کہتے پاکستانی فوج کو۔
ہمیں اس سے کیا غرض ۔اگر ہمیں کم قیمت پر اچھی کوالٹی ملے تو چاہے وہ فوج بنائے یا کوئی اور ہمیں منظور ہے
 
فاتح

لائبریرین
اُڑتی اُڑتی سنی ہے کہ یہ 12 مارچ سے مارکیٹ میں پہنچ بھی رہے اور قیمت بھی خاصی کم ہے۔ آٹھ ہزار سے سولہ ہزار کے درمیاں
چائنا کے ٹیب اتنے کے ہی مل رہے ہیں مارکیٹ میں۔ فرق اتنا ہے کہ اس پر سٹکر "پاک فوج کو سلام" کا لگ جائے گا۔
 
دوست

محفلین
اے چینی ٹیبلٹ ہونے نیں جی۔ اینی چنگی فوج ساڈی، لے دس۔ طیارے ادھے چین سے بن کر آئے ہیں، ٹیکنالوجی ان کی ہے اور نام پاکستان کا پہلا طیارہ رکھ دیا۔ یہ ٹیبلٹ بھی کسی چینی کمپنی نے دینے ہیں، جیسے خادم اعلی پنجاب میں لیپ ٹاپ تقسیم فرما رہے ہیں، ڈیل سے خرید فرما کر۔
 
محمد امین

ہی ہی ہی ہی خوب کہا شاکر :)
 
Top