پاکستان پوسٹ کی عالمی رینکنگ میں 27 درجے ترقی

جاسم محمد

محفلین
ملک کیلئے بڑی خبر، پاکستان پوسٹ کی عالمی رینکنگ میں 27 درجے ترقی
Published On 26 December,2020 05:36 pm
580031_64445020.jpg

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے لیے بڑی خبر آئی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی عالمی رینکنگ میں 27 درجے ترقی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹل سروس کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 170 ممالک کی 2020 کی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا۔ 2020 کی رپورٹ کے مطابق 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا۔

دنیا میں وہ ممالک ٹاپ پر ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں۔ یہ رینکنگ پوسٹ کے اوپر اعتماد، انکے پہنچ، محنت اور لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے بھی ہے۔ پاکستان پوسٹ میں حالیہ جاری ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کہیں درجے مزید اوپر آجائے گا۔

پاکستان پوسٹ کے نئے شروع کردہ منصوبے اور پرانے نظام کو جدت دینے کے منصوبے سے پاکستان پوسٹ عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا۔ اس رپورٹ میں کورونا کیوجہ سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

عالمی وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھر گھر پینشن پہنچانے کو بھی اقوام متحدہ کے پوسٹل ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے سراہا تھا۔ پاکستان پوسٹ 2023 تک ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان پوسٹ جاری ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو پورا کر کے ای کامرس میں بھی داخل ہونے جا رہا ہے۔ رینکنگ کی بہتری سے پاکستان پوسٹ کے بزنس میں مزید اضافہ اور لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگا۔ پاکستان پوسٹ ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو مکمل کر کے پوری دنیا میں پاکستان کے پروڈکٹس کو فروغ بھی دے گا
 

جاسم محمد

محفلین
عالمی وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھر گھر پینشن پہنچانے کو بھی اقوام متحدہ کے پوسٹل ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے سراہا تھا۔ پاکستان پوسٹ 2023 تک ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔
۲۰۱۶ کی رینکنگ: ۹۴
https://www.upu.int/UPU/media/upu/publications/postalDevelopmentReport2017En.pdf
۲۰۲۰ کی رینکنگ: ۶۷
https://www.upu.int/UPU/media/upu/publications/2020-Postal-Development-Report.pdf
عمران خان نے ملک تباہ کر دیا: اپوزیشن
 
پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ، لاہور ،کراچی ، نوشہرہ ،کوئٹہ ، چارسدہ ، ڈی آئی خان ،مردان ، ابیٹ آباد ، روالپنڈی ، اسلام آباد ، بنوں ، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے لئے پاکستان پوسٹ نے گھریلو اورکاروبار ی پارسلوں کی ترسیل کی سروسز کے ریٹ میں اضافہ کا بم گرا دیا ہے۔

جون ٢٠٢٠
 
بزنس صارفین کے لئے ریٹ کے چار سلیب بھی بنائے گئے ہیں ۔ عام صارفین پارسل لوکل 51روپے سے بڑھا کر 64روپے کر دیا گیا اور دیگر شہروں کے لئے 68روپے سے بڑھا کر 132روپے کردیاگیا۔ بزنس صارفین کے لئے 1لاکھ 5 لاکھ ، 7لاکھ ، دس لاکھ کے سلیب بنادیئے گئے ہیں پہلے سلیب لوکل پارسل 36روپے سے بڑھا کر 46روپے ، دیگر شہروں کے لئے 60روپے سے بڑھا کر 91روپے ، دوسری سلیب لوکل 31روپے سے 39روپے ، دیگر شہر وں کو 52روپے سے بڑھا کر 78روپے کردیئے گئے ہیں تیسری سلیب لوکل 26روپے سے 33روپے ، دیگر شہروں کے لئے 43سے 65روپے کردی گئی ہے چوتھی سلیب لوکل 13روپے ، 16روپے ، اور دیگر شہروں کے لئے 22سے 33روپے کردیا گیا ہے۔ اضافی وزن پر 132اضافی رقم وصول ہوگی۔

جون ٢٠٢٠
 
Top