پاکستان محفوظ رکھنا ہے تو بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کی جائے، حافظ محمد سعید

جماعت الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کا دائرہ وسیع کرنے کی اجازت دی گئی تو یہ سلسلہ رکے گا نہیں کل کو وہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں بھی ڈرون حملوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کریں گے ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت و خودمختاری پر حملہ ہیں جس سے مسلسل تشویش بڑھ رہی ہے قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے والے ملکوں سے ہر قسم کے تعلقات اور معاہدے ختم کئے جائیں، پاکستان محفوظ رکھنا ہے تو بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کی جائے وہ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں پر پوری پاکستانی قوم میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے وطن عزیز پاکستان کی آزادی و خو د مختاری کے تحفظ کے لئے حکمران بیرونی قوتوں سے ڈرنا ، جھکنا اور بھیک مانگنا چھوڑ دیں کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا یہ ملک مسلمانوں کا ہے اس کی حفاظت دین کے ساتھ ہوگی حکمران قرآن پاک اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں اللہ آسمانوں سے رحمتیں و برکتیں نازل کرے گا اور یہ ملک ان شا ءاللہ عالم اسلام کی قیادت کرنے والا ملک بن جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے حکمران رونا دھونا چھوڑ یں بیرونی قوتوں کی غلامی سے نکل کر دین سے وابستہ ہو جائیں اور ملک میں قرآن و سنت نافذ کر دیں مہنگائی اور بد امنی سمیت پاکستان کو در پیش سبھی مسائل حل ہو جائیں گے امیر جماعت الدعوة نے کہا کہ حکمران اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں کوئی قوم میدانوں میں مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی افغانستان میں اتحادی ممالک تمامتر وسائل اور قوت استعمال کر تے ہوئے حملہ آور ہوئے بے پناہ بارود برسایا گیا لیکن افغان قوم کو شکست نہیں دے سکے روس کی طرح اب وہ بھی افغانستان میں بد ترین شکست سے دو چار ہور ہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی حکمران بھی اسلام و پاکستان کے دفاع کے لئے جراتمندانہ رویہ اختیار کریں اور ملکی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں تو کوئی ان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکے گا انہوںنے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنے نظاموں کے ذریعے مسلمانوں پر تسلط برقرار رکھے ہوئے ہیں مسلم امہ کو کفار کی ذہنی غلامی سے نکلنا ہوگا مہنگائی ، بد امنی اور قتل و غارت گری جیسے مسائل اللہ کی نافرمانیوں کے نتیجہ میں پروان چڑھ رہے ہیں جب مسلمان دین سے دور ہو جائیں تو پھر اللہ کی طرف سے سزائیں مسلط ہوتی ہیں مسلمان گھروں میں اللہ کا دین نافذ کریں بیوی بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پرکریں اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے گا ۔

http://www.lahoreupdates.com/u/inde...13-20-58&catid=4:2010-10-29-15-18-05&Itemid=2
 
Top