پاکستان: غیر ملکی نشریات کی اجازت

پاکستانی

محفلین
پاکستان حکومت نے مقامی ٹی وی چینلز کو محدود پیمانے پر بھارت سمیت مختلف غیر ملکی چینلز کی نشریات دکھانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بات کابینہ ڈویزن کے انچارج وزیر نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں خاتون رکن اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب میں بتائی ہے۔

وزیر کا کہنا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان میں میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے ’پیمرا‘ نے وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات کی مشاورت کے ساتھ یہ فیصلہ کیا تھا۔

ان کے مطابق پاکستان میں قائم چودہ ایسے نجی ٹی وی چینلز جن میں بیشتر اردو زبان والے چینل ہیں جنہیں پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کی شرط پر یہ اجازت دی گئی ہے۔

بزنس پلس، بلوم برگ، سندھی ٹی وی چینل کے ٹی این، ایس ٹی وی، پشتو ٹی وی چینل خیبر سمیت کچھ ایسے بھی نجی چینلز ہیں جن کے نام حکومت کی منظور کردہ اس فہرست میں شامل نہیں، جنہیں غیر ملکی نشریات دکھانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

وزیر کا کہنا ہے کہ جیو ٹی وی، آے آر وائی، انڈس اور دیگر چینلز جن کو غیر ملکی نشریات دکھانے کی اجازت ہے اس کے مطابق وہ اپنی روزانہ نشریات کا دس فیصد غیر ملکی پروگرامز پیش کرنے کی اجازت ہے۔

ان کے مطابق اس دس فیصد کا چالیس فیصد حصہ انگریزی اور ساٹھ فیصد بھارتی اور دیگر پروگرامز پیش کرسکتے ہیں۔ اس اعتبار سے اپنی روزانہ کی کل نشریات کا یہ چینلز چار فیصد حصہ انگریزی اور چھ فیصد حصہ بھارتی اور دیگر پروگرامز نشر کر سکتے ہیں۔


مزید تفصیل
 
Top