پاکستان سے گیس منصوبہ منسوخ ہونے کا امکان نہیں،ایران

حاتم راجپوت

لائبریرین
219302-PakIranPipelinex-1390258048-426-640x480.jpg

عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران پر پابندیں ختم کی جارہی ہیں،ایرانی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

اشک آباد:
ایرانی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ انہیں ابھی تک پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی اورمیرا خیال بھی نہیں ہے کہ پاکستان ایسا کریگا ، عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران پر پابندیں ختم کی جارہی ہیں اورمنجمد اثاثے بھی اقساط میں بحال کیے جائیں گے ۔


ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے ،فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ،عراق میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں ایران مددکو تیارہے۔ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکمانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد ایک انٹرویومیں کہاکہ ایران خطے میں امن وامان چاہتا ہے‘ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ جوادظریف نے کہاکہ فلسطین کی آزادی کے لیے کی جانے والی دنیا کی کوششیں ناکافی ہیں اس میں تیزی لائی جائے تو وہ دن دور نہیں جب صیہونیت سے آزاد ہو کر فلسطین ایک آزاد ریاست کی حیثیت اختیارکرجائیگا۔

ربط۔
 
Top