ٹریفک سگنل

اظہرالحق

محفلین
عام طور پر جب ہندوستانی فلموں کا نام لیا جاتا ہے تو بارہ مسالے والی ، ناچ گانے سے بھرپور اور ماردھاڑ والی فارمولا فلم کا خیال آتا ہے یا پھر کسی انگریزی فلم کی کاپی ہوتی ہے ، مگر ٹریفک سگنل تھوڑی ہٹ کہ ہے

ٹریفک سگنل ان لوگوں کی داستان ہے جو سگنل بند ہونے کے بعد گاڑیوں کے گرد اکھٹے ہو جاتے ہیں ، بھکاری ، پھول فروش ، اور مختلف لوگ ۔ ۔ جن میں اچھے برے ہر طرح کے لوگ ہیں ، معاشرے کی چھوٹی برائی سے لیکر بڑی سرکار کی سازشوں تک کی بنیاد اسی سگنل پر رکھی جاتی ہے ۔ ۔ ۔

لکھنے والے نے بہت مشاہدے سے کام لیا ہے ، اور ہر قسم کے کرداروں کو سلور سکرین پر پیش کیا ہے ، اور میرے خیال میں ایسی ہی فلمیں یہ بتاتیں ہیں کہ گلیمر کے لئے لیپا پوتی کی ضرورت نہیں ہوتی ، گلیمر کی چکا چوند ایسے ہی نظر آ جاتی ہے ۔ ۔ ۔

مختصراً یہ ایک مختلف اور سوچنے پر مجبور کرنے والی فلم ہے ، اور خاصکر اسکا اختتام ہی اسکا آغاز بتاتا ہے ۔ ۔ ۔ اور دوسری بات فلم کہانی بیان کرنے کا طریقہ ہے ، اور اسے بہت خوبی سے بیان کیا گیا ہے ، وہ بھکاری بچے ہوں ، یا سڑک پر کھڑی طوائفیں ، بڑے بڑے دادا گیر ہوں یا بے ضرر لوگ ۔ ۔ بڑی گاڑیوں والے کمزور انسان ہوں یا کچھ بھی نہ رکھنے والے بہادر لوگ یہ سب کی کہانی ہے ۔ ۔ اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم کامیابی کے وہ جھنڈے نہیں گاڑ سکے گی جو کوئی کمرشل فلم کر سکتی ہے ، کیونکہ آئنہ اکثر معاشرے کی مکروہ تصویر کشی کرتا ہے جو شاید کسی سے برداشت نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ ۔۔
 

عمر سیف

محفلین
فلم کے ایک دو گانے کافی اچھے ہیں۔ ابھی ڈاؤنلوڈ کی ہے سرور سے صبح میں دیکھیں گے کہ فلم کیسی ہے۔
 
Top