وہ 9 مواقع جب اوم پوری نے پاکستان کی تعریف کر کے بھارتیوں کو آگ لگا دی

کعنان

محفلین
وہ 9 مواقع جب اوم پوری نے پاکستان کی تعریف کر کے بھارتیوں کو آگ لگا دی
08 جنوری 2017

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف فنکار اوم پوری جو کہ 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں نے متعدد بار پاکستان کی حمایت میں کھل کر بیانات دیئے جو بھارتی انتہا پسندوں کو ہضم نہ ہوئے اور اوم پوری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ ذیل میں اوم پوری کے ان بیانات کا ذکر کیا جا رہا ہے جب اوم پوری نے پاکستان کی تعریف اور حمایت کیا- :


1- لالی ووڈ کی تعریف
ورسٹائل فنکار اوم پوری نے جنہوں نے اپنی واحد پاکستانی فلم ایکٹر ان لاء میں کام کیا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لالی ووڈ کی تعریف کی اور کہا کہ ” پاکستان میں بہترین ڈائریکٹر، فنکار اور ٹیکنیکشن موجود ہیں۔ یہ میرے لئے بہت اچھا تجربہ تھا کہ میں نے اس فلم میں کیا ۔ اوم پوری نے کہا کہ میں اور بھی مقامی فلموں میں کام کرنے کا خواہشمند ہوں اگر میرا کردار ان میں مختصر ہو“۔

2۔ جب پاکستانی فلموں کی بھارت میں ریلیز کی حمایت کی
اپنے چھٹے پاکستان کے دورہ کے موقع پر اوم پوری نے کہا کہ ”وہ پاکستانی فلموں کی بھارت میں پابندی کے مخالف ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستانی فلموں کو بھارتی سینماﺅں میں ریلیز کی اجازت دی جائے“۔

3۔ لاہور فلموں کا گڑھ ہوتا اگر بٹوارہ نہ ہوتا
لاہور میں ایک تقریب میں معروف فنکار اوم پوری نے کہا کہ لاہور فلموں کا گڑھ ہوتا اگر برصغیر کے ٹکڑے نہ ہوتے اور پاکستان ہم سے الگ نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”عظیم لیجنڈری اداکار راج کپور نے بھی قدیم لاہور کی فلم انڈسٹری سے فائدہ اٹھایا “۔

4۔ لاہوریوں کی مہمان نوازی کی تعریف
اوم پوری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”جب بھی میں لاہور آیا، یہاں کے لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ، بہت مہمان نوازی کی اور میری لاہور سے بہت اچھی یادیں جڑی ہیں“۔

5۔ بالی ووڈ کو سماجی مسائل سے باخبرفلمیں بنانی چاہیے
اوم پوری جو کہ لالی ووڈ فلم ایکٹر ان لاء میں مرکزی کردار کے باپ کا کردار ادا کر رہے تھے نہ کہا کہ اس فلم میں سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جن میں کرپشن، جنسی تفریق کو خاص کر اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلم میکرز کے مقابلے میں پاکستانی کم بجٹ میں بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

6۔ فہد مصطفی کی تعریف
ایکٹر ان لاء کی پروموشن کے دوران اوم پوری نے پاکستانی اداکار فہد مصطفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یہ کہتے ہوئے ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں ہو رہی کہ فہد مصطفی نے مجھے کتنا متاثر کیا۔ ”فہد پاکستان کی ہیرا ہے اور وہ کسی بھی بھارتی اداکار کے مقابلے میں بہتر ہے وہ بہت ٹیلنٹڈ اداکار ہے“۔

7۔ انڈوپاک امن کا پیغام پہنچایا
اوم پوری نے پاکستان کے دورے کے موقع پر کہا کہ میں یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کی عوام کی اکثریت ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتی ہے۔”میں کہنا چاہوں گا کہ 95 فیصد عوام امن چاہتے ہیں جبکہ 5 فیصد کے مطابق لڑائی ہونی چاہیے۔

8۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے امید کا اظہار کیا
”حالیہ سالوں میں لالی ووڈ نے بول، اور خدا کیلئے جیسی بہترین فلموں دیں جو کہ لالی ووڈ کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے“ اوم پوری نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل ’بہت روشن ہے“۔

9۔ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت
معروف اداکار نے کہا کہ ”میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں اور آرمی پبلک سکول پر جو ظلم ڈھایا گیا اس کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں“۔

ح
 

کعنان

محفلین
اوم پوری کے پاکستان کی حمایت میں بیان کے بعد امریکا منتقل ہونے کی تیاری کا انکشاف
31 منٹ پہلے

اوم پوری پاکستان کے حق میں بیان دینے کے بعد کی صورتحال سے بے حد پریشان تھے، لیجنڈری اداکار کے دوست کا بیان،


ممبئی: لیجنڈری اداکاراوم پوری کے قریبی دوست نے پولیس کواپنے بیان میں کہا کہ اوم پوری پاکستان کے حق اور بھارتی فوج کے خلاف بیان دینے کے بعد کی صورتحال سے بے حد پریشان تھے جس کے باعث وہ بھارت چھوڑ کرامریکا منتقل ہونا چاہتے تھے۔

اوم پوری کی موت کے بعد سنسی خیزانکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کے قریبی دوست نے پولیس کو اپنے بیان میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر کھلبلی مچادی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کے قریبی دوست نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اوم پوری پاکستان کے حق اور بھارتی فوج کے خلاف بیان دینے کے بعد کی صورتحال پر بے حد پریشان تھے جس کے باعث وہ بھارت چھوڑ کرامریکا منتقل ہونا چاہتے تھے جب کہ بھارت چھوڑنے سے قبل ملک میں اپنی تمام جائیداد فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

اوم پوری کے دوست کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم’’رام بھجن زندہ باد‘‘ کے علاوہ کسی اور فلم کی تشہیر ی مہم چلانے سے بھی منع کردیا تھا جب کہ اوم پوری امریکی ریاست فلوریڈا میں منتقل ہونے کی مکمل تیاری کرلی تھی جس کے لیے انہوں نے باقاعدہ پراپرٹی کنسلٹنٹ کو ایڈوانس میں رقم بھی ادا کردی تھی اور فلم’’رام بھجن زندہ باد‘‘ کے ہدایتکار خالد قدوائی سے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ بھی کنسلٹنٹ کے اکاؤنٹ میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی اداکار اوم پوری کی موت پر حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہیں اور جلد ہی اداکار کی سابقہ اہلیہ نندتا، بیٹے ایشان اور ڈرائیور مشرا کو شامل تفتیش کیا جائے گا جب کہ اداکار کے قریبی دوستوں سے بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔


واضح رہے کہ 2 روز قبل لیجنڈری اداکار اوم پوری اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک قرار دیا گیا تھا۔

ح
 
Top