وہ تیرا رب ہے وہ تیرا اپنا ، اسی کو دل کے قریب رکھنا

سید زبیر

محفلین
الف نظامی ،@باباجی حسیب نذیر گِل ،@فاتح
تم آرزو کے دئیے جلا کے
خد اسے اچھی امید رکھنا
خزاں کے موسم کی رخصتی پہ
بہار گل کی نوید رکھنا
وہ تیرا رب ہے وہ تیرا اپنا
اسی کو دل کے قریب رکھنا
اس سے کرنا تم دل کی باتیں
اسی کو اپنا حبیب رکھنا
اٹھا کے ہاتھوں کو اس کے آگے
تم آنکھوں میں کچھ نمی سی رکھنا
وہ تیرا رب ہے وہ تیرا آقا
اسی سے راز و نیاز رکھنا
اسی سے غم کی کہانی کہنا
اسی سے اپنی زبانی کہنا
رحیم ہے وہ کریم ہے وہ
جہاں میں سب سے عظیم ہے وہ
تم رب کو اپنا عزیز رکھنا
اسی کو اپنا حبیب رکھنا
(گمنام)
 
Top