وکی پیڈیا کے بارے میں معلومات

السلام علیکم
دوستو ہم آپ لوگوں سے یہ معلومات کرنا چاہتے ہیں کہ وکی پیڈیا پر پھچلے دنوں ہم نے اس لنک پر یہ معلومات اپلوڈ کی تھیں
http://ur.wikipedia.org/wiki/احیاء_العلوم
پھر ہم نے آخر میں اپنا نام اور پتہ تحریر کیا تھا جیسے فرض کریں
مکان نمبر6،خیابان سٹریٹ، سوچ نگر
موباءل نمبر 030000000000
اس کے بعد ایک صاحب نے ہم سے ہماری یاہو کی آیڈی پر رابطہ کیا اور ہمارے استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ پتہ وکی پیڈیا سے لیا ہے۔
اب جب آج ہم نے اس لنک کو کھولا تو اس میں صرف تحریر مؤجود تھی لیکن پتہ اور آیڈی وغیرہ نہیں تھی۔
ہم یہ معلومات کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے اور اس کی کیا وجوہات ہیں۔
اگر کسی دوست کو پتہ ہو تو ہمیں آگاہ کیا جایے۔ شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
وکی پیڈیا اس طرح مصنف کا نام پتہ شایع نہیں کرتا کیونکہ مثال کے طور پر آپ نے جو دو سطریں لکھی ہیں ان میں کوئی شخص ترمیم یا اضافہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ دو صفحات لکھ ڈالے۔ یوں یہ مضمون آپ کا تو نہ ہوا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دس پندرہ لوگ اضافے یا ترمیم کریں۔ یوں اس مضمون کو کس کا مضمون کہا جائے گا۔
لہٰذا وکی پیڈیا پر اس کا بہتر طریق یہ ہے کہ اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور بعد ازاں آپ جو بھی مضامین شروع کریں گے یا کسی موجود مضمون میں ترمیم یا اضافہ کریں گے اس میں آپ کی کنٹریبیوشن یا ترامیم کی ہسٹری "تاریخچہ" کے ٹیب میں دیکھی جا سکتی ہے۔
 
ایسی بات نہیں ہے فاتح الدین خوشخبری سانے والے
ادھر کوئی نیا اضآفہ نہیں ہے صرف ہماری ہی تحریر ہے جو کہ ہم نے لکھی ہے لیکن باقی ہمارا موبایل نمبر اور یاہو کی آیڈی غائب ہے۔
اگر آپ کی مان لی جائے کہ ترمیم یا اضافہ ہوا ہے تو وہ ترمیم یا اضافہ بھی نظر آنا چاہیئے ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے صرف ہمارا پتہ ہی غائب ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
عظیم اللہ! وکی پیڈیا نہ تو اردو ویب / محفل کا پراجیکٹ ہے اور نہ ہی میرا ذاتی۔ :)
اگر میری سادہ سی بات آپ کو سمجھ نہیں آ رہی تو آپ براہ راست وکی پیڈیا والوں کو ای میل کر کے انھی سے معلوم کیجیے بلکہ اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ آپ "عموماً پوچھے جانے والے سوالات" یا "مضمون ارسال کرنے سے پہلے پڑھیے" جیسے حصوں پر ایک نظر ضرور ڈال لیجیے گا۔ اکثر اوقات وہاں سے ہی تسلی ہو جاتی ہے۔
 
Top