وطن

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

وطن




وطن پیارا پیارا ، ہے آنکھوں کا تارا
وطن کے لیے ہم ، وطن ہے ہمارا
ہمارا وطن ہم کو ہر شئے سے پیارا
ہمارا وطن جان و دل کا سہارا

وطن پیارا پیارا

وطن کی بدولت ہے عزت ہماری
وطن کی بدولت ہے عظمت ہماری
وطن کی بدولت ہے شوکت ہماری
ہمارا وطن ہم کو جاں سے بھی پیارا

وطن پیارا پیار

ہمیں یہ وطن چین و جاپاں سے بڑھ کر
ہمیں یہ وطن ہند و یوناں سے بڑھ کر
ہمیں یہ وطن تاجکستاں سے بڑھ کر
کرے تو کوئی آ کے اس کا نظارا

وطن پیارا پیارا

ہمارے وطن میں ہیں شاداب صحرا
ہمارے وطن میں ہیں کوہ اور دریا
ہمارے وطن کی ہے مٹی بھی سونا
ہے جنت کا ٹکڑا وطن یہ ہمارا

وطن پیارا پیارا

یہ قائد کی محنت سے ہم کو ملا ہے
تخیل یہ علامہ اقبال کا ہے
خدا نے بہت فضل ہم پر کیا ہے
دیا ہے ہمیں یہ وطن پیارا پیارا

وطن پیارا پیارا


(کلام : ڈاکٹر خواجہ عابد نظامی)


 
Top