وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک پير 15 فروری 2021
2143622-imrankhan-1613398394-634-640x480.jpg

حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اوگرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول 14.07روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
 
Top