وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی
ویب ڈیسک

October 27, 2020


وزیراعظم عمران خان نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیاجا رہا ہے، وزیراعظم نے فنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقدمے کی 21 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنےکا حکم دیا تھا۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہا کہ ملک کی تمام 24 احتساب عدالتیں فعال ہیں، 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا معاملہ وزارت قانون کے پاس ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں تمام احتساب عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پرکرپشن مقدمات کی سماعت کرنے اور کسی مقدمے میں غیر ضروری التواء نہ دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔
 
Top