ن لیگ کے رکن اسمبلی عامر حیات روکھڑی پولیس کی حراست میں

مبارک ہون لیگ کے رکن اسمبلی پر ایک اور کیس

لاہورپولیس نے شراب نوشی کے الزام میں مسلم لیگ)ن(کے رکن پنجاب اسمبلی عامرحیات خان روکھڑی کوحراست میں لے لیا۔عامرحیات روکھڑی کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے ناکے پر شراب نوشی کی حالت میں پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا۔عامر حیات روکھڑی اپنی سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی ایل ڈبلیو 645 پر سوار تھے۔عامرحیات روکھڑی میانوالی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔عامر حیات روکھڑی بیڈمنٹن فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری،لاہورسٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبربھی ہیں۔

ماخذ
 
آفت

محفلین
واہ بھئی کیا خبر نکال کر لائے ہو ۔
ویسے کیا ایسا کرنے سے ایم کیو ایم کے کالے کارنامے چھپ جائیں گے ؟؟؟
پاکستانی سیاست میں قتل ، اغواہ ، ڈاکے ، بوری بند لاشیں ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، شراب نوشی اور کرپشن مافیا ہی سرگرم رہی ہے ۔ دو روز قبل گورنر پنجاب سے مل کر آنے والے شخص سے شراب برآمد ہوئی جس کا زکر پنجاب کے وزیر قانون نے میڈیا پر کیا اور مؤصوف نے فرمایا کہ اس سیاسی شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے اور مزید چھان بین ختم کر دی گئی ہے کیونکہ اس کا تعلق گورنر پنجاب سے تھا ۔ جب گورنر کا بندہ پکڑا تھا تو وہ کیوں پیچھے رہتے کسی نہ کسی جھوٹے سچے نواز لیگی کو پکڑ کر حساب برابر کرنا ہی تھا ۔
سارے ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے ہیں ۔
 
آفت

محفلین
بات کا بتنگڑ بنانا تو سنا تھا لیکن سرے سے بات کو کوئی اور رنگ دے دینے کا فن صرف ایم کیو ایم کے ہمدرد ہی جانتے ہیں ۔ رات جیو پر خبر دیکھی تو پتا چلا کہ پنجاب اسمبلی کے ممبر عامر روکھڑی کو ٹریفک سگنل توڑنے پر ٹریفک پولیس نے پکڑا ہے اس سے پہلے بھی ٹریفک پولیس قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبرز کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پکڑ چکی ہے ۔۔ ویل ڈن پولیس اور واہ ری متحدہ ۔
 
واہ بھئی کیا خبر نکال کر لائے ہو ۔ویسے کیا ایسا کرنے سے ایم کیو ایم کے کالے کارنامے چھپ جائیں گے ؟؟؟

کوئی چیز نکال کر نہیں لائے ۔ ہم نے تو محض ایک خبر شیئر کی ہے۔ :party:

بات کا بتنگڑ بنانا تو سنا تھا لیکن سرے سے بات کو کوئی اور رنگ دے دینے کا فن صرف ایم کیو ایم کے ہمدرد ہی جانتے ہیں ۔ رات جیو پر خبر دیکھی تو پتا چلا کہ پنجاب اسمبلی کے ممبر عامر روکھڑی کو ٹریفک سگنل توڑنے پر ٹریفک پولیس نے پکڑا ہے اس سے پہلے بھی ٹریفک پولیس قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبرز کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پکڑ چکی ہے ۔۔ ویل ڈن پولیس اور واہ ری متحدہ ۔

محترمہ خبر کا ماخذ چیک کر لیں یہ خبر جنگ کی ہے۔ جنگ اور جیو ایک ہی ادارہ ہے۔ :laughing:
 
آفت

محفلین
محترمہ بھائی میں نے بھی یہ خبر جیو نیوز میں سنی ہے ۔
اور خبر ہمیشہ سچی شیئر کیا کریں ۔ ہمیشہ دو نمبری خبر شئیر کرتے ہو چاہے وہ ایم کیو ایم کے بارے میں ہو یا کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں ۔ :shameonyou:
کوئی چیز نکال کر نہیں لائے ۔ ہم نے تو محض ایک خبر شیئر کی ہے۔ :party:

محترمہ خبر کا ماخذ چیک کر لیں یہ خبر جنگ کی ہے۔ جنگ اور جیو ایک ہی ادارہ ہے۔ :laughing:
 
Top