نیکی کیا ہے

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم
ساتھیو پرسوں سے ایک خیال ذہن میں دوڑ رہا ہے اس کے بارے میں آپ سے استفسار کرنا چاہوں گا۔
کہ نیکی کیا ہے؟ثواب کی حقیقت کیا ہے؟ کیا یہ کوئی مادی چیز ہے یا روحانی خوشی یا پھر کچھ اور ۔
امید ہے آپ کچھ روشنی ڈالیں گے اس کے اوپر
والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
نیکی سے مراد اچھا کام۔ یا ایسا کام جو بھلائی کی نیت سے کیا یا سوچا گیا ہو۔ ثواب اس کا اجر ہے
 

جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ نیکی اللہ کے لئے کیا جانے والا کوئی بھی کام۔۔۔کسی غلط کام سے اللہ کے لئے رُک جانا بھی نیکی ہے۔
ثواب۔۔۔ہمارے لئے پوائنٹس ہیں جو ہمارے حساب میں جمع ہوتے جاتے ہیں۔مثلاََ میں نے کسی مستحق طالب علم کی فیس جمع کرائی ہے اور آپ نے بھی ایسا کام کیا ہے۔۔۔نیکی ایک ہی ہے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے ہمارے اجر یا ثواب میں (پوائنٹس ) میں فرق آ سکتا ہے۔اِن پوائنٹس کی بنیاد پر ہمیں اگلے جہان میں انعامات ملیں گے۔ اور سب سے بڑا اِنعام اللہ کا دیدار ہوگا۔
کم علم ہوں۔کہیں غلطی ہو تو نشاندہی کیجیے۔
 
Top