نیوٹن کی مشہور کتاب کے پہلے ایڈیشن کے نایاب نسخے کی نیلامی

کعنان

محفلین
نیوٹن کی مشہور کتاب کے پہلے ایڈیشن کے نایاب نسخے کی نیلامی
جمعہ 9 دسمبر 2016

674323-principiax-1481188725-848-640x480.jpg

یہ کتاب ''پرنسپیا" کے اُن چند نسخوں میں سے ایک ہے جنہیں برآمد کرنے کے لیے چمڑے کی جلد میں محفوظ کیا گیا تھا۔

لندن: مشہورترین برطانوی سائنسدان سرآئزک نیوٹن کی معرکۃ الآراء تصنیف ''پرنسپیا میتھمیٹیکا" کا پہلا ایڈیشن 14 دسمبر 2016 کو نیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ ایک کتاب 10 لاکھ ڈالر (10 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہو جائے گی۔

اگرچہ سر آئزک نیوٹن انگریز تھے لیکن انہوں نے ''فلاسوفیا نیچرالس پرنسپیا میتھمیٹکا" لاطینی زبان میں لکھی جس کا پہلا ایڈیشن 1686 میں شائع ہوا تھا اور اس کے تحت صرف 400 نقول
(کاپیاں) ہی چھاپی گئی تھیں۔

یہ کتاب پہلے ایڈیشن کے اُن معدودے چند نسخوں میں سے ایک ہے جنہیں دوسرے ممالک بھیجنے کی غرض سے خاص طور پر چمڑے کی جلد میں اضافی طور پر محفوظ کیا گیا تھا اور غالباً اسی وجہ سے یہ نسخہ آج تک اچھی حالت میں محفوظ بھی ہے۔

principia-01-1481188801.jpg

''پرنسپیا میتھمیٹکا" کے نام سے تاریخی شہرت رکھنے والی اس کتاب میں نیوٹن نے جہاں کلاسیکی طبیعیات
(کلاسیکل فزکس) کی بنیاد رکھی وہیں انہوں نے اپنے قوانین ثقل (لاز آف گریوی ٹیشن) بھی پیش کیے تھے۔ نیوٹن نے اس کتاب میں اپنے ان ہی ثقلی نظریات سے مڈ لیتے ہوئے سیاروں کی گردش سے متعلق جوہانس کیپلر کے قوانین بھی نئے سرے سے واضح کیے تھے۔

نیوٹن نے اپنے نئے قوانین حرکت سے متعلق فارمولے حل کرنے کے لیے ''کیلکولس" (Calculus) کے نام سے ریاضی کی ایک نئی شاخ بھی ایجاد کی تھی جو آج تک استعمال کی جارہی ہے۔ البتہ کیلکولس کی ایجاد پر نیوٹن اور ان کے ہم عصر جرمن سائنسدان گوٹفرائیڈ لائبنز میں تنازعہ تھا جو ان دونوں کے مرتے دم تک جاری رہا۔

پرنسپیا میتھمیٹکا کے بارے میں پہلے یہ خیال عام تھا کہ اس میں نیوٹن نے کیلکولس استعمال نہیں کی تھی لیکن حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیوٹن نے اپنی اس تصنیف میں کیلکولس کا بھرپور استعمال کیا تھا البتہ یہ معمول سے مختلف انداز میں کیا گیا تھا۔ یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ''پرنسپیا میتھمیٹکا" کو تاریخ میں کسی بھی ایک سائنسدان کی لکھی ہوئی اہم ترین کتاب کا مقام حاصل ہے۔

ح
 
آخری تدوین:

نکتہ ور

محفلین
لندن: مشہورترین برطانوی سائنسدان سرآئزک نیوٹن کی معرکۃ الآراء تصنیف ''پرنسپیا میتھمیٹیکا" کا پہلا ایڈیشن 14 دسمبر 22016 کو نیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ ایک کتاب 10 لاکھ ڈالر (10 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہو جائے گی۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

ٹائپنگ ایرر! متن میں 2016 ہی ہے، جو درست کر دیا گیا ہے، اور آپکی طرف سے مطلع کرنے پر شکریہ!

والسلام
 
Top