نکمین غزل ۔ ۔۔ ۔ نیاز سواتی

نوآموز

محفلین
ہے جواں اب تو خود کما بچو !
میری اِنکم نہ اب اُڑا بچو!
خود ہی شادی کی تجھ کو جلدی تھی
اب شکایت نہ لب پہ لا بچو !
ساتھ رہنے میں ہوتی ہے برکت
ہو نہ ماں باپ سے جدا بچو!
فالتو شے مجھے سمجھتا ہے
کیا یہی ہے مرا صلہ بچو!
تجھ سے پہلے ہوا ہوں پیدا
آگے آگے مرے نہ جا بچو!
زن مریدی کو چھوڑ بہر خدا
ہے ہمارا یہ مشورہ بچو!
باپ سے گھر کے کام کاج کرا
کہ نہ بیگم کو کام کا بچو!
سامنے والدہ کے بیگم سے
چونچلے کو نہ بَرملا بچو!
کام بیرے کا والدہ سے لے
اپنی بیگم کو مت تھکا بچو!
غصہ بیگم پہ ہے تجھے لیکن
ڈانٹ بچوں کو مت پلا بچو!
اہلیہ کا ہر ایک ناز اُٹھا
کام ماں باپ کے نہ آ بچو!
چھوڑ ماں باپ کی دعاؤں کو
لے سسر ساس کی دعا بچو!
زندگی بھر مجھے ستاتا رہا
اب نہ برسی مری منا بچو!
 
Top