نواز شریف کی فوج پر تنقید، بھارتی مؤقف یا سیاسی بیانیہ؟ سروے جاری

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید، بھارتی مؤقف یا سیاسی بیانیہ؟ سروے جاری
ویب ڈیسک
December 03, 2020
236108_6604661_updates.PNG

پاکستانیوں کی نصف تعداد سمجھتی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید 'بھارتی مؤقف 'ہے۔

یہ بات پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔

سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھارتی مؤقف ہے یا سیاسی بیان؟ اس پر سروے میں شامل افراد میں سے51 فیصد کہنا تھا کہ نواز شریف کی تنقید بھارتی مؤقف ہے جب کہ 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بیان ہے۔

سروے میں شامل 26 فیصد افراد نے 'معلوم نہیں' جواب دیا۔

پلس کنسلٹنٹ کے اس سروے میں 2011 افراد سے رائے لی گئی اور اس میں سطح اعتماد 95 فیصد جب کہ غلطی کی گنجائش 2 اعشایہ 06 فیصد ہو سکتی ہے۔
نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید، بھارتی مؤقف یا سیاسی بیانیہ؟ سروے جاری- Geo News Urdu
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستانیوں کی نصف تعداد سمجھتی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید 'بھارتی مؤقف 'ہے۔
دل کے ارماں لندن میں بہہ گئے۔ :(
جو بندہ خود بار بار فوج کی مداخلت سے اقتدار میں آیا، اب جوتے پڑنے پر جمہوری انقلابی ہو گیا ہے۔ بقول بی بی سی اینکر: آپ یہاں لندن میں تین سال سے کیا کر رہے ہیں اگر انقلاب پاکستان میں لانا ہے؟ آپ کی اپنی کریڈبلٹی کیا ہے؟ :)
 
Top