نماز کے مکروہات تحریمی کون سے ہیں؟

islamkingdom_urdu

محفلین
نماز کے مکروہات تحریمی کون سے ہیں؟
ایسی صورت میں نماز شروع کرنا کہ نمازی ذہنی طور پر تشویس کا شکار ہو جیسے کہ پیشاب روکنا یا پاخانے کو روکنا یا ہوا کا روکنا یا حالت بھوک میں ہو اور ہر ایسی چیز کی طرف دیکھنا جو اسکو نماز سے غافل کر دے۔
2۔ عبث ایسا فعل ہے جو نماز میں خشوع اور اطمینان کے منافی ہو۔ جیسے بغیرضرورت کے حرکت کرنا، داڑھی، کپڑے اور گھڑی کے ساتھ کھیلنا، انگلیوں کو چٹخنا اور انکو ملانا۔
3۔ نماز میں بغیر کسی حاجت کے چہرے کو دوسری طرف متوجّہ کرنا اس شرط پر کہ بدن قبلے سے نہ پھیرے ورنہ نماز باطل ہو جائیگی۔
4۔ التخصر: وہ ہاتھوں کو پہلو پر (رکھتا) ہے کیونکہ یہ یہودیوں کا طریقہ ہے۔
5۔ منہ اور ناک کو نماز میں ڈھانپنا
6۔ کپڑے اور آستین کو سونگھنا وغیرہ۔
7۔ مردوں کو بالوں کو نماز میں باندھنا انکی چوٹیاں بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس کی مثال ایسی ہو گی جیسے کہ کسی شخص نے اپنے ہاتھ پیٹھ پیچھے باندھ دیے ہوں اور سجدہ کرے تو اس کے ہاتھ اسکے ساتھ سجدہ ریز نہیں ہوتے۔اسی طرح مثال بالوں کی ہے۔
8۔ قبلے کی جانب ناک پھینکنا یا نمازی کے دائیں جانب۔
9۔ نگاہ آسمان کی طرف اٹھانا۔
10۔ آنکھوں کے کنارے سے دیکھنا مکروہ ہے البتہ ضرورت کے وقت جائز ہے۔
11۔ سجدے میں دونوں بازوؤں کا بچھانا۔
 
Top