نقل کے معیارات کو بڑھانا ہوگا: آخری تین

رضا

معطل
مخلوط نظامِ تعلیم کی وجہ سے ناکام ہوئے۔ نویں دسویں کے امتحانات ساتھ لینا زیادتی ہے۔ بجلی نے اس مرتبہ بہت تنگ کیا۔ حکومت کورس میں فلمی اداکاروں سے متعلق مضامین ڈالے۔ ان خیالات کا اظہار میٹرک سائنس پارٹ II کے امتحانات برائے سال 2006ء میں آخر سے تین پوزیشن لانے والے طلباء نے اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب میں کیا۔ تقریب کا انعقاد روزنامہ بوریت کراچی نے مقامی ہوٹل میں کیا۔ اس موقع پر میٹرک بورڈ کے چیئر مین شفیق پاپا اور ناظم امتحانات بھی موجود تھے۔ اس سے قبل روزنامہ بوریت کے ایڈیٹر نے تقریب کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی تین پوزیشن لانے والوں کی طرح آخری تین پوزیشن پر آنے والے بھی ممتاز اور قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی ناکامی حاصل کرنا آسان نہیں۔

آخر سے تیسری (10737 ویں) پوزیشن لانے والے صادق آباد اسکول کے محسن نے کہا کہ مخلوط نظامِ تعلیم تباہی کا باعث بنا۔ دونوں جگہ سے ناکام ہوچکا ہوں۔ اب خودکشی کا ارادہ ہے۔ آخر سے دوسری پوزیشن لانے والی ملٹن اسکول کی سمیعہ نے کہا کہ ہر وقت میک اپ کرتی رہتی تھی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ اپنی حرکتوں سے ثابت کیا ہے کہ لڑکیاں بھی کوڑھ مغز ہوسکتی ہیں۔ کچھ نہ کرسکی تو سیاست میں آؤں گی۔ آخر سے پہلی پوزیشن لانے والے گرینڈ کینیڈا اسکول کے شعیب نے کہا کہ نقل کے معیارات کو بڑھانا ہوگا۔ طالب علم اب اپنے پھرّوں پر انحصار نہیں کرسکتے۔ ٹیچرز کو کلاس میں زیادہ مدد دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرز آنکھ بند رکھنے کے بہت پیسے لیتے ہیں جس کے سبب غریب و امیر بچوں میں امتیاز ہو رہا ہے۔ لائیٹ کی آنکھ مچولی نے پھرّے بنانے اور مائیکرو کروانے میں مشکل کردی۔ عالمی فٹ بال کپ غلط وقت پر شروع ہوا۔ حکومت کورس میں اچھی تبدیلیاں کر رہی ہے، فلمی اداکاروں کے قصّے بھی کورس میں ڈالے، وہ جلدی یاد ہوجاتے ہیں۔

بوریت کا ربط
 

رضا

معطل
یہ تینوں شاکر(دوست) بھائی کے "ہونہار" شاگرد نہ ہوں۔ اتنی بڑی ناکامی حاصل کرنا آسان نہیں۔ :lol:
 

دوست

محفلین
:laugh: :laugh: :laugh: :laugh: :laugh: :laugh:
سر جی جان دیو غصے نوں۔
ہمارا شاگرد ہوتا تو یہ حال نہ ہوتا اس سے بدتر حال ہوتا اس کا۔ :D :D :D
 
Top