نعت کہنے کا مجھ میں تو یارا نہیں...

من

محفلین
نعت کہنے کا مجھ میں تو یارا نہیں
بن کہے بھی تو میرا گزارا نہیں

میری آنکھوں میں پھر روشنی نا رہے
گر محمدﷺ ہی آنکھوں کا تارا نہیں

جسﷺ نے اکر سبھی حق ادا کر دے
رب نے ایسا نبی پھر اتارا نہیں

آپﷺ نے جیسے دیں کو مکمل کیا
اس سے پہلے کسی نے سنوارا نہیں

بد نصیبی ہے اسکی کے جاکر بھی جو
آستانے پہ گر کے پکارا نہیں

سجدہ گاہوں پہ اشکوں کے سیلاب ہیں
مسترد ہو دعا اب خدارا نہیں

کُل جہاں کے لیے آپ ہی پیشوا
صرف مسلم کی جانب اتارا نہیں

مجھ کو حاصل ہو عشقِ محمدﷺ اگر
کوئی محبوب اس سے تو پیارا نہیں

ان پہ لاکھوں کرے منؔ درود و سلام
مدح کا جن کی کچھ بھی شمارہ نہیں

منصورہ فضل منؔ
 
Top