نعت شریف

Saadullah Husami

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم،
نعت شریف از سعداللہ سعدی

رقم کرتا ہے سعدی وصف کچھ اپنے پیمبر کا
پیمبر جو ازل سے ہیں ، حبیب اللہُ اکبر کا
پیمبریوں تو آئے  ہیں بہت سے اس خرابے میں
مگر عاصی کی خاطرہے ، وہی شافع محشر کا
نبیوں کو وصیوں کو فخر ہے فخرِ احمد پر
بتاو تو سہی ، حیدر سا وصی ہے کس پیمبر کا
کہیں نورِ مجسم اور کہیں جسم ِمنور ہے
زمیں پر سایہ ہو ظاہر نہ ، جس کے جسمِ اطھر کا
اگر پیدا نہ کرتا اے محمد تجھکو عالم میں
نشاں ظاھر نہ پھر ہوتا فلک میں ماہ و اختر کا
یہ ایک آیت فقط بھاری ہے کل آیاتِ فرقاں میں
کہا لولاک آیت میں ، یہ ہے ارشاد داور کا
شفاعت جس کی جھولی میں رکھا ہے روز ِمحشر وہ
وہی رضوان کا مالک ، وہی آقا ہے احقر کا
ولایت پنجتن کی تن و من سے جب کیا تُو نے
فضل پائےگا تُو لیکر فضائل خُلق سرور کا
پڑھو صلّ علی سعدی ، محمد اور احمد پر
چھپا ہے حمد جس کے اِسم میں اللہُ اکبر کا
 

سید زبیر

محفلین
پڑھو صلّ علی سعدی ، محمد اور احمد پر
چھپا ہے حمد جس کے اِسم میں اللہُ اکبر کا
اللہ اکبر ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ عمدہ کلام کی شراکت ۔۔۔ مشکور ہوں
 
Top