نستعلیق اور اردو

علوی امجد

محفلین
آپ خوشی سے عید کی تیاریاں کرلیں لیکن کوشش کریں کے عید پر صرف میٹھا پکوان ھی بنے۔

سچی بات ھے کہ آپ کے بعض دوستوں سے ڈر لگتا ھے جو کسی کی انتہائی محنت کو زیرو سے ضرب دینے میں مہارت تامہ رکھتے ھیں اور بلاوجہ کی تنقید کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
آپ خوشی سے عید کی تیاریاں کرلیں لیکن کوشش کریں کے عید پر صرف میٹھا پکوان ھی بنے۔

سچی بات ھے کہ آپ کے بعض دوستوں سے ڈر لگتا ھے جو کسی کی انتہائی محنت کو زیرو سے ضرب دینے میں مہارت تامہ رکھتے ھیں اور بلاوجہ کی تنقید کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔

میرا نہیں خیال کہ انپیج والوں کے علاوہ کوئی بھی اس فانٹ کو تنقید کی نظر سے دیکھے گا!;)
یہ فانٹ تو اردو چاہنے والوں کا ایک دیرینہ خواب ہے، جسے تکمیل کرنے کی آپکو توفیق مل رہی ہے۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
مزید...
اردو کے رسم الخط کی تبدیلی کی جو آوازیں اٹھتی ہیں اور رومن یا دیو ناگری رسم الخط اپنانے کی بات ہوتی ہے تو ہم اردو والے اس پر اعتراضات کرتے یہیں. اور بجا کرتے ہیں. لیکن نسخ کو اپنانے میں بھی بات وہی ہو جاتی ہے کہ پھر آپ اردو کے لئے عربی رسم الخط یعنی نسخ اختیار کرنا چاہ رہے ہیں کہ اردو کا رسم الخط محض اور محض نستعلیق ہے. اسی لیے بہت سے لوگ نسخ میں اردو کو اردو مانتے ہی نہیں. اسی وجہ سے میں بھی نستعلیق کو پروموٹ کرتا رہا ہوں اور ’سمت‘ میں شروع سے پاک نستعلیق استعمال کرتا رہا ہوں جب سے یہ آیا ہے.. اس سے پہلے بھی میں نے اپنا فانٹ اردو نقش اور اس سے پہلے فارسی سمپل بولڈ استعمال کیا تھا اور بلاگسپاٹ پر جو شروع کے تین شمارے تھے تو نفیس نستعلیق میں رکھا تھا. ڈفالٹ فانٹ اس کا کبھی نسخ نہیں رکھا.

نستعلیق بھی تو ''نسخ'' ہی کی ایک ایڈوانسڈ شکل ہے۔ البتہ اردو کی جان نستعلیق ہی میں ہے۔ نوری نستعلیق کے بعد لاہوری نستعلیق کا منصوبہ زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔ حقیقت میں فیض لاہوری نستعلیق 100 فیصد فن خطاطی کے اصولوں پر بنا ہے اور دہلوی روش کے نوری نستعلیق سے کئی گنا زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہے۔
 
Top