ذاتی کتب خانہ میں نے ۲۰۱۲ میں کیا کیا پڑھا۔۔

حسان خان

لائبریرین
میں نے ۲۰۱۲ میں درج ذیل کتب کا مطالعہ کیا۔ ان میں سے تقریباً ستر فیصد کتابیں محفل میں شرکت کرنے سے پہلے پڑھی تھیں، کیونکہ محفل میں آ جانے کے بعد تو جو یونیورسٹی کے علاوہ کا وقت ہوتا تھا، وہ تقریباً سارا ہی محفل پر گزر جاتا تھا، ایسے میں مطالعے کے لیے نسبتاً بہت کم وقت دے پایا۔

گورا - رابندراناتھ ٹیگور (ناول، ہندی ترجمہ)
Death Note, Vol 1-7 - Tsugumi Ohba
Black Garden: Armenia and Azerbaijan Through Peace and War - Thomas De Waal
Islam And Ahmadism - Muhammad Iqbal
Colloquial Turkish: The Complete Course for Beginners - Jeroen Aarssen
Daredevil: Love and War - Frank Miller
Europe and Islam - Bernard Lewis
The Cat in the Hat - Dr. Seuss
If I ran the Zoo - Dr. Seuss
بہائی گری - احمد کسروی
حاجی ہائے انباردار چہ دینے دارند؟ - احمد کسروی
The Lion, the Witch, and the Wardrobe - C.S. Lewis
Girls at War and Other Stories - Chinua Achebe
نقشِ فریادی - فیض احمد فیض
گمان - جون ایلیا
The Origins of Isma'ilism: A study of the historical background of the Fatimid Caliphate - Bernard Lewis
چراغ تلے - مشتاق احمد یوسفی
سائے میں دھوپ - دُشینت کمار (بکواس ہندی غزلیں)
The Multiple Identities of the Middle East - Bernard Lewis
Bulgaria - Steven Otfinoski
The Routledge Introductory Persian Course: Farsi Shirin Ast - Pouneh Shabani Jadidi
زندگی - منظر بھوپالی
A Short History of Myth - Karen Armstrong
Tajiki: An Elementary Textbook Vol 1-2 - Khojayori Nasrullo
خوفناک جنگل - ابنِ صفی
کوے اور کالا پانی - نِرمل ورما (ہندی افسانے)
لیکن - جون ایلیا
Jonathan Livingston Seagull - Richard Bach (بکواس!)
The Origin of The Musalmans of Bengal - Khondkar Fuzli Rubbee
شاہنامۂ مودت جلد اول - سید محمد رضا (آلِ رسول کی منقبت میں مثنوی)
چلتے تو اچھا تھا - اصغر وجاہت (ایران اور آذربائجان کا ہندی سفرنامہ)
Animal Farm - George Orwell (ہندی ترجمہ)
ہمسفر - فرحت اشتیاق (فضول ناول)
دُرگاداس - پریم چند (ہندو قوم پرستانہ بچوں کا ناول, مسلمانوں کو بہت منفی روشنی میں دکھایا ہے.)
رام کتھا - پریم چند
مضراب و رباب - اقبال عظیم (غزلیات)
آتش پارے - سعادت حسن منٹو
سندھی ادب - پیر حسام الدین راشدی
Shah Abdul Latif - M. M. Gidvani
Punjabi Musalmans - J. M. Wikeley
The Last Leaf - O. Henry
منٹو کی بیس کہانیاں - سعادت حسن منٹو
ایک قطرہ خون - عصمت چغتائی
The Post Office - Rabindranath Tagore (ڈرامہ)
Swan Song - Anton Chekhov (ڈرامہ)
The Little Prince - Antoine de Saint-Exupéry
The Bear: A Comedy in One Act - Anton Chekhov
پنجاب کی پِرِیت کہانیاں - ہری کرشنا پریمی
ماہیِ سیاہِ کوچولو - صمد بہرنگی
Ebru Türkçe Ders Kitabı 1-2 - Tuncay Öztürk
پِتا کے پَتر پُتری کے نام - جواہر لعل نہرو (مترجم: پریم چند)
تجوری کا راز - ابنِ صفی
In the Name of Identity: Violence and the Need to Belong - Amin Maalouf
Shenzhen: A Travelouge from China - Guy Delisle
Hit and Run - James Hadley Chase (اردو ترجمہ)
یک ہلو ہزار ہلو - صمد بہرنگی
History: Remembered, Recovered, Invented - Bernard Lewis
مثنوی شعلۂ عشق - میر تقی میر
پیامبرِ امّی - مرتضیٰ مطہری
Azerbaijan - Culture Smart!: The Essential Guide to Customs & Culture - Nikki Kazimova
چنگیز و بی بی سارا - جانیش عثمانوویج قلمم بیتوو (فارسی ترجمہ)
Acts of Vengeance: Ghost Rider/Wolverine - Howard Mackie
منٹو کے چار ڈرامے - سعادت حسن منٹو
The Living and the Dead - Jason
You Can't Get There from Here - Jason
Tell Me Something - Jason
Sshhhh! - Jason
Tintin in Tibet - Hergé
Apoorva - Kedarnath Agarwal (فضول ہندی نثری شاعری)
The Last Musketeer - Jason
آہٹ - بشیر بدر (فضول)
امیج - بشیر بدر (فضول)
How the Grinch Stole Christmas - Dr. Seuss
Green Eggs and Ham - Dr. Seuss
خوفناک عمارت - ابنِ صفی
چٹانوں میں فائر - ابنِ صفی
عورت فروش کا قاتل - ابنِ صفی
پُراسرار اجنبی - ابنِ صفی
پطرس کے مضامین - پطرس بخاری
حافظ چہ می گوید؟ احمد کسروی
احمقوں کا چکر - ابنِ صفی
پہاڑوں کی ملکہ - ابنِ صفی
فریدی اور لیونارڈ - ابنِ صفی
شمہ ای دربارۂ نظامی گنجوی - احسان طبری
داستانِ دخترِ بیزانس - نظامی گنجوی
پراسرار چیخیں - ابنِ صفی
آک کے پتے - امرتا پریتم (ہندی ترجمہ)
فردوسی اور اس کا شاہنامہ - مولوی محمد علی
Premchand: A Western Appraisal - Siegfried A. Schulz
The Secret of the Unicorn - Hergé
شیطان صاحب - ابنِ صفی
Werewolves of Montpellier - Jason
آشنائی با قران ۴: تفسیرِ سورۂ نور - مرتضیٰ مطہری
پاکستان سے تازہ غزلیں - نریندر ناتھ
بیادِ ہند - دکتر علی اصغر حکمت زادہ
کبیر صاحب - پنڈت منوہر لعل زُتشی
ایک گدھے کی سرگذشت - کرشن چندر
گیتانجلی - رابندراناتھ ٹیگور (اردو ترجمہ)
آزاد کے افسانے - ابوالکلام آزاد
بے گناہ مجرم - ابنِ صفی
اپنی اپنی بیماری - ہری شنکر پرسائی (ہندی فکاہیہ مضامین)
مثنوی زہرِ عشق - نواب مرزا شوق
آوردہ اند کہ فردوسی۔۔۔ زندگیِ راستین در افسانہ ہا - مہدی اخوان ثالث
شہر میں کرفیو - وِبھوتی نرائن رائے (ہندی ناول)
ہندی بھاشا اور لپی - دھریندر ورما
A Grammar Of The Persian Language [1828] - William Jones
نصابِ دل - عبد الحمید عدم
دشتِ تنہائی میں - فاخرہ بتول
مہاتما شیخ سعدی - پریم چند
تفسیرِ سورہ حجرات - محسن قرائتی
Augustus Does His Bit - George Bernard Shaw
A Study in Scarlet - Arthur Conan Doyle
خواب سے تعبیر تک - ریحان اعظمی
ہند ایرانی ادبیات - کبیر احمد جائسی
مسلمان اور سائنس - پرویز ہودبھائی
انتخابِ کلام: مجاز - مجاز لکھنوی
Ghalib: A Critical Appreciation Of His Life & Urdu Poetry - Sayyid Abdul Latif
مرج البحرین - غلام رضا غزالی اصفہانی
دُرِّ ثمین - مرزا غلام احمد قادیانی
گورنمنٹ انگریزی اور جہاد - مرزا غلام احمد قادیانی
The Historical Role Of Islam: An Essay On Islamic Culture - Manabendra Nath Roy
اردو زبان کی تاریخ - جومل واعظ لال
The Muslim Culture in India - Sayyid Abdul Latif
The New Turkish - Alfred Charles Mowle
نمرود کی خدائی - سعادت حسن منٹو
دولتِ بیدار - عبدالحمید عدم
دستِ صبا - فیض احمد فیض
قبر اور خنجر - ابنِ صفی
مجھے صندل کر دو - وصی شاہ (بکواس ترین)
نایافت - احمد فراز
عرفانیاتِ جوش - ہلال نقوی (جوش ملیح آبادی کا تقریباً سارا مذہبی کلام)
زنداں نامہ - فیض احمد فیض
چار شکاری - ابنِ صفی
نئے بادل - موہن راکیش (ہندی افسانے)
افکارِ تازہ: یعنی مجموعۂ غزلیاتِ مشاعرہ - پنڈت کیلاش نرائن
خطوطِ جوش ملیح آبادی - راغب مراد آبادی
دیوانِ اثر - سید محمد اثر
امثالِ علی - معلم ناجی
چوکھیر بالی - رابندراناتھ ٹیگور (ناول کا ہندی ترجمہ)
بارقہ: یاوز سلطان سلیمک فارسی اشعاریلہ ترجمہ‌لری - شیخ علی وصفی

میں اپنی ساری خواندہ کتابوں کا ریکارڈ یہاں محفوظ رکھتا ہوں۔
http://www.goodreads.com/user/show/7629243-hassaan
 

تلمیذ

لائبریرین
ماشاء اللہ!! بہت عمدہ مطالعہ ہے آپ کاؕ۔ بعض کتابیں تو واقعی پڑھنے لائق ہیں۔ ویسے آپ بھی ابن صفی مرحوم کے مریض لگتے ہیں۔ ;)
 

سعادت

تکنیکی معاون
[...]
Tintin in Tibet - Hergé
[...]

(y)

میں Tintin کے ایڈونچرز کا بہت شوقین ہوں، لیکن افسوس کہ بچپن میں پڑھے جانے والے تین ٹائٹلز کے علاوہ اور کوئی ٹائٹل نہیں پڑھ سکا (مزید افسوس یہ کہ وہ تین ٹائٹلز بھی اب گمشدہ ہو چکے ہیں۔ :cry: ) دیگر کامِکس کی طرح اِن کامِکس کو پائریٹ کرنے کا دل نہیں چاہتا، ورنہ کب کا پڑھ ڈالتا۔ اسلام آباد میں موجود کتابوں کی تقریباً ساری دکانیں چھان ڈالی ہیں، لیکن کسی کے پاس ٹِن ٹِن کے کامِکس موجود ہی نہیں۔ ایک کے پاس تین کامِکس پر مبنی ایک والیوم نظر آیا تھا، لیکن اس کا سائز اوریجنلز کے مقابلے میں اتنا چھوٹا تھا کہ Hergé کے آرٹ کا سارا لطف غارت ہو گیا تھا۔ اب سوچ رہا ہوں کہ دل کڑا کر کے امیزان ہی سے منگوا لوں۔
 

حسان خان

لائبریرین
(y)

میں Tintin کے ایڈونچرز کا بہت شوقین ہوں، لیکن افسوس کہ بچپن میں پڑھے جانے والے تین ٹائٹلز کے علاوہ اور کوئی ٹائٹل نہیں پڑھ سکا (مزید افسوس یہ کہ وہ تین ٹائٹلز بھی اب گمشدہ ہو چکے ہیں۔ :cry: ) دیگر کامِکس کی طرح اِن کامِکس کو پائریٹ کرنے کا دل نہیں چاہتا، ورنہ کب کا پڑھ ڈالتا۔ اسلام آباد میں موجود کتابوں کی تقریباً ساری دکانیں چھان ڈالی ہیں، لیکن کسی کے پاس ٹِن ٹِن کے کامِکس موجود ہی نہیں۔ ایک کے پاس تین کامِکس پر مبنی ایک والیوم نظر آیا تھا، لیکن اس کا سائز اوریجنلز کے مقابلے میں اتنا چھوٹا تھا کہ Hergé کے آرٹ کا سارا لطف غارت ہو گیا تھا۔ اب سوچ رہا ہوں کہ دل کڑا کر کے امیزان ہی سے منگوا لوں۔

میرے ہسپانوی دوست نے tintin تجویز کیے تھے۔ کراچی میں تو اِن کا کہیں ملنا دشوار تھا، اس لیے پائریٹڈ ہی ڈاؤنلوڈ کر لیے۔
صرف دو ہی پڑھے ہیں، جن میں تبت والا بہت کمال کا تھا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
انگریزی کامکس کو پڑھنا بھی ایک نشہ ہی ہے۔ اردو زبان میں بھی یہ شروع تو ہوئے تھے لیکن شاید عدم دلچسپی کی بنا پر کوئی خاص مقبولیت حاصل نہ کر سکے۔ حالانکہ ان میں بچوں کی تربیت کے کافی امکانات موجود ہیں۔
 

سید زبیر

محفلین
حسان خان !
بہت خوشی ہو ئی جیتے رہو خوش رہو
یہ فیضان نظر تھا یا مکتب کی کرامت تھی
سلام آپکے والدین کو جنہوں نے آپ کی ایسی تربیت کی۔
اللہ کی بے شمار رحمتیں ہوں
 
Top