تعارف میں آراشی

سیما علی

لائبریرین
یہ بات محفلین کی اچھی ہے کہ کم از کم سالگرہ پر رونق بحال ہو جاتی ہے۔



ایسا ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ اب جب بہت سے لوگ غیر فعال ہیں تو آپ ہی لوگوں کے دم قدم سے محفل چل رہی ہے۔ اس میں آپ ہیں۔ گلِ یاسمین، سید عمران، عدنان بھائی، وارث بھائی، عبدالرؤف بھائی و دیگر بالخصوص شامل ہیں۔
بہت بہت شکریہ آپکی محبت کا !!!!سچ یہاں ہمارا تو دل بہت لگتا ہے اتنے پیارے پیارے لوگ ملے اس محفل کی بدولت ؀
آپ کی تھوڑی توجہ ہے بہت
بڑھ گئی لفظوں کی ہمت شکریہ
سلامت رہیے شاد و آباد رہیے آمین !!!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بٹیا کہاں غائب ہیں آجائیں ۔۔۔ہم سب بلا رہے ہیں🥰
جی سیما آپا یہ رہے ہم۔۔۔ حاضر ہو گئے آپ کی محبت بھری پکار پر۔
مگر زندگی آج کل بہت ظالم ہو چلی ہے، آئیں بھی تو ذہن ٹوٹ پھوٹ ہی میں رہتا ہے۔ ایسے میں ہم کسی بھی طرح اس پیاری سی محفل کا حصہ بننے سے قاصر سمجھنے لگتے ہیں خود کو۔
ایکٹیویٹی سینٹر میں بھی کام شروع ہو چکا پورے زور و شور سے ۔ اب تو بس یہی ہو سکتا کہ پھر سے بازو پہ چوٹ کھائیں اور گھر بیٹھیں ۔ لیکن خبردار کوئی ایسی دعا مت دے ہمیں کہ ابھی پہلی ہی کو بھگت رہے ہیں بقول@زیک بھائی ۔
 

سیما علی

لائبریرین
جی سیما آپا یہ رہے ہم۔۔۔ حاضر ہو گئے آپ کی محبت بھری پکار پر۔
مگر زندگی آج کل بہت ظالم ہو چلی ہے، آئیں بھی تو ذہن ٹوٹ پھوٹ ہی میں رہتا ہے۔
جیتی رہیے اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے ! کوئی تکلیف نہ قریب آئے آپ کے !آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل نہیں ساری ویران اور حیران لڑیا ں آباد کرنے کا ذمہ جو ہم لوگوں نے لیا ہے 🥰
ٹھیک ہے آپا۔۔۔۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں ہر قدم پر۔ ہر لڑی میں۔ مگر شرط یہ ہے کہ ہمیں کسی کی ڈانٹ کا نشانہ نہ بننے دیں گی۔
 
Top