میری یادوں میں تیری یاد کی کھڑکی کا کھل جانا

anwarjamal

محفلین
یہ مت دیکھو ہمارا گھر تمہارے گھر سے بہتر ھے

یہ دیکھو شہر کے فٹ پاتھ کی ٹھوکر سے بہتر ھے

اے محنت کش ترے کردار پر قربان جاؤں میں

جولاکھوں اور کروڑوں مالیت کے زر سے بہتر ھے

یہ مانا باعث آزار ھے دل شدت _ غم سے

مگر پھر بھی یہ ہر صورت میں اک پتھر سے بہتر ھے

مری یادوں میں تیری یاد کی کھڑکی کاکھل جانا

مرے ماضی کے ہر اچھے برے منظر سے بہتر ھے

ترا ہر لفظ سچائی پہ مبنی ھے مرے ہم عصر

تو دنیا کیلیئے ہو گا برا ،انور سے بہتر ھے

انور جمال انور
 
Top