میری گُڑیا۔ پروفیسر قیوم نظر

فرحت کیانی

لائبریرین
میری گُڑیا

میری گُڑیا دیکھیں آپ
نام اِس کا مت پُوچھیں آپ

نیلی آنکھیں ، بُھورے بال
ہونٹ گُلابی ، گورے گال

گردن پتلی ، چھوٹی ناک
سبز دوپٹا ، سُرخ فراک

سینڈل اِس کے واہ جی واہ
اُونچی ایڑی ، رَنگ سیاہ

مُجھ پر رَکھ کر اپنا ہاتھ
رات کو سوئے میرے ساتھ

کلام: پرفیسر قیوم نظر
 

نایاب

لائبریرین
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں محترم بہنا
اپنی غزل کو سنائی بہت خوش ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top