میرا پرچم کہاں ہے ۔ ۔۔ ۔

اظہرالحق

محفلین
میں ایک پاکستانی ہوں ، میری پہچان میرا وطن ہے اور میرے وطن کی پہچان سبز ہلالی پرچم ہے ، مگر کل میں نے اس پرچم کو روتے دیکھا ، یہ سبز ہلالی پرچم میرے ہی ہم وطنوں کے خون سے رنگین ہو چکا تھا ۔ ۔ ۔ یہ کون لوگ تھے ، یہ پاکستانی تو نہیں تھے ، مجھے کہیں پاکستان کا پرچم نظر نہیں آیا ۔ ۔ ۔ کوئی لال پیلا پرچم ۔ ۔ ۔ کوئی سفید و کالا پرچم ۔ ۔ ۔ مگر وہ پاکستانی پرچم کہاں ہے ۔ ۔ میں اپنا پرچم ڈھونڈتا رہا ۔ ۔ ان ہجوموں میں جن میں بہت سارے پاکستانی موجود تھے ۔ ۔ ۔ مگر پاکستان نظر نہ آتا تھا ۔ ۔ ۔ میرے پرچم پر خون کے چھینٹے تھے ۔۔ ۔ اور وہ روندا جا رہا تھا ۔ ۔ ۔ لفظوں کی تلواروں سے کاٹا جا رہا تھا ۔ ۔ ۔ میرا پرچم آج میرے ہی وطن میں گم ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ میرا پرچم کہاں ہے ؟؟؟ میری پہچان کہاں ہے ۔ ۔ میں کہاں ہوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top