میاں مگرمچھ

جیہ

لائبریرین
میاں مگرمچھ





اگر نگر کے میاں مگرمچھ

ہم کو بتاؤ بالکل سچ

دم ہے تمہاری اتنی موٹی

آنکھیں کیوں ہیں اتنی چھوٹی

مسکراتے ہو تم ایسے

کوئی بات ہوئی ہو جیسے

اچھا بابا! کچھ نہ بولو

دانتوں والا منہ نہ کھولو

تم کوئی گپ شپ نہیں کروں گے

جو کوئی آگے ہڑپ کرو گے
 
Top