میاں بیوی نامہ

ظفری

لائبریرین
شوہر:
یہ جو تم پچھلے ایک گھنٹے سے دروازے پر کھڑی ہمسائی سے باتیں کئے جا رہی ہو، اندر آ کے بیٹھ کر کیوں نہیں کر لیتی۔

بیوی:
اصل میں اسے جلدی ہے، اس کے میاں گھر پہ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شوہر: حیرت ہے آج تم نے فون پر صرف 20 منٹ بات کی؟
بیوی: رانگ نمبر تھا
 

ظفری

لائبریرین
ڈاکٹر : آپ کے شوہر کو مکمل آرام کی ضرورت ہے ۔ یہ نیند کی گولیاں لے جائیں ۔
بیوی : یہ میں اُنہیں کس وقت دوں
ڈاکٹر : یہ اُن کے لیئے نہیں ، آپ کے لیئے ہیں ۔
 

ظفری

لائبریرین
ایک شخص اپنے دوست سے کہہ رہا تھا ۔
“ یار میں نے دو شادیاں کیں دونوں ہی ناکام ہوئیں ۔ پہلی بیوی مجھے چھوڑ کر چلی گئی ، دوسری مجھے چھوڑتی ہی نہیں ۔
 

ظفری

لائبریرین
ایک خاتون نجومی کے پاس گیئں اور اپنا ہاتھ دکھایا۔ ہاتھ دیکھتے ہی نجومی کے ماتھے پر پسینہ آ گیا۔ اس نے پسینہ صاف کیا اور کہا۔
“خاتون! آپ تین ماہ بعد بیوہ ہونے والی ہیں“
عورت نے برجستہ کہا۔ “ یہ تو میں جانتی ہوں۔
آپ صرف یہ بتائیں کہ میں پکڑی جاؤں گی یا نہیں۔؟“
 

سید عمران

محفلین
مری میں دوبارہ برفباری کی پیشن گوئی:

مختلف علاقوں کے لوگ اپنی بیگمات کو مری گھمانے کے لیے راضی کر رہے ہیں۔ لیکن بیگمات نا جانے کیوں نہیں مان رہیں ہیں ... ! 🤔
 

سیما علی

لائبریرین
لگتا ہے جج بھی بیوی کا ستایا ہوا تھا 😜🤣🤣🤣
آج کی تازہ خبر 🤣🤣😱😱
eLovE78.jpg
 
Top