مقفل ہی سہی لیکن نظر کے اسم ِ اعظم سے : سیدہ سارا غزل ہاشمی

کیا پہلا مصرعہ بحرِ ہزج مفاعیلن چار بار ہے؟
سیکھنے کی نیت سے سوال کیا ہے۔
زحمت کے لئے معذرت۔
الف عین
یاسر اقبال
محمد وارث
جی ہاں مزمل بھیا غزل بحر ہزج میں ہی ہے، پہلے مصرع کی تقطیع میں کچھ کنفیوژن ہے تو میں بریک اپ دے رہی ہوں
مُ۔قف۔فل۔ہی'''' س۔ہی۔لی۔کن '''''' ن۔ظر۔کے۔اس۔ ''''' م ۔اع۔ظم۔سے۔
 
تعریف کرنے کی ضرورت ہی نہیں محسوس کر رہے کیوں کہ اپنی پسند کا اظہار ریٹنگ کے ذریعہ کر دیا ہے۔ اب یہاں موجود کسی بھی اہل علم سے یہ جاننا ہے کہ "آنکھ کے نم سے" اس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟
سعود بھیا جانی آنکھ کے نم سے مراد آنکھ کی نمی یا آنکھوں کا بھیگنا یعنی آنسو ہیں۔ میں نے یہاں "نم " درست معانی میں استعمال کیا یا غلط یہ تو بابا جانی سر عبید ہی بتا سکتے ہیں۔ ویسے اردو زبان میں ، میں اپنے دونوں سوہنے بھائیوں سعود بھیا جانی اور محمود بھیا جانی کو اتھارٹی مانتی ہوں۔جس دن مجھے آپ جیسی اردو لکھنی آ گئی تو بس پھر تومیرے تو پاؤں زمین پر نہیں ٹکنے والے:)
 
جی ہاں مزمل بھیا غزل بحر ہزج میں ہی ہے، پہلے مصرع کی تقطیع میں کچھ کنفیوژن ہے تو میں بریک اپ دے رہی ہوں
مُ۔قف۔فل۔ہی'''' س۔ہی۔لی۔کن '''''' ن۔ظر۔کے۔اس۔ ''''' م ۔اع۔ظم۔سے۔

مطلع کا پہلا مصرعہ تو بالکل درست ہے. تبصرے مں میں نے چھٹا شعر لیا ہے. اسکے پہلے مصرعے کا پوچھا تھا.
 
مطلع کا پہلا مصرعہ تو بالکل درست ہے. تبصرے مں میں نے چھٹا شعر لیا ہے. اسکے پہلے مصرعے کا پوچھا تھا.
معذرت بھیا میں غزل کا پہلا مصرع سمجھی تھی۔ یہ مصرع بھی مکمل وزن میں ہے
ہ۔ری۔شا۔خو "" سے۔لپ۔ٹی۔ہے''' پ۔را۔نے۔مو''' س۔مو۔کی۔با (س) ۔
 
معذرت بھیا میں غزل کا پہلا مصرع سمجھی تھی۔ یہ مصرع بھی مکمل وزن میں ہے
ہ۔ری۔شا۔خو "" سے۔لپ۔ٹی۔ہے''' پ۔را۔نے۔مو''' س۔مو۔کی۔با (س) ۔

جی شکریہ. میرے علم میں یہ بات نہیں تھی کے موقوف کو گرایا جاسکتا ہے.
میرے علم میں چار حرفی کا تھا جس کے آخری تین ساکن ہوا کرتے ہیں .
اسلئے یہ سوال کیا.
شکریہ بہت
 
سعود بھیا جانی آنکھ کے نم سے مراد آنکھ کی نمی یا آنکھوں کا بھیگنا یعنی آنسو ہیں۔ میں نے یہاں "نم " درست معانی میں استعمال کیا یا غلط یہ تو بابا جانی سر عبید ہی بتا سکتے ہیں۔
کل ہم نے جاننے کی کوشش کی تھی تو پتا چلا کہ فارسی میں نم کو نمی کے معنی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس کے بعد ہماری تشویش رفع ہو گئی۔ گو کہ یہ بات ہمارے لئے نئی تھی۔ عام اردو بول چال یا نثری ادب میں ہم نے نمی کی جگہ نم استعمال ہوتے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ :)
ویسے اردو زبان میں ، میں اپنے دونوں سوہنے بھائیوں سعود بھیا جانی اور محمود بھیا جانی کو اتھارٹی مانتی ہوں۔جس دن مجھے آپ جیسی اردو لکھنی آ گئی تو بس پھر تومیرے تو پاؤں زمین پر نہیں ٹکنے والے:)
کچھ باتیں ظلم کے دائرے میں آتی ہیں بٹیا رانی۔ ایسا نہیں کہتے!
 
Top