معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا

کعنان

محفلین
معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا
ویب ڈیسک 22 منٹ پہلے
tyson-1479131728.jpg

لندن: معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام تبدیل کرکے "ریاض ٹائسن محمد" رکھ دیا ۔

معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری ہیوی ویٹ مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں اور اب تک 25 مقابلوں میں مخالفین کو دھول چٹا چکے ہیں جس میں سے 18 بار حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔ ٹائسن گزشتہ سال ولادی میر کلچیکو کو شکست دے کرورلڈ باکسنگ کے ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے لیکن اب مذہبی طور پر سخت گیر عیسائی کھلاڑی کا دل اسلام کے نور سے منور ہو گیا ہے۔

tyson-1-1479131730.jpg

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائسن فری کے قبول اسلام کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ دنوں باکسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے ’’ٹائسن محمد‘‘ لکھ کران خبروں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد دنیا بھر سے معروف کھلاڑی کو قبول اسلام پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے قبول اسلام کی خبر نے دھوم مچا رکھی ہے اور ان کی رنگ سے قبل دعا کرانے والی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

653979-tysonfury-1479131935-802-640x480.jpg
ح
 
Top