معاشرتی بہبود

جاسمن

لائبریرین
معاشرتی بہبود
ہم سب اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہیں۔ اور ہمارے پیارے نبیﷺ ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر آئے تھے۔آئیے اللہ کے کنبہ کے لئے کچھ اچھا کریں۔ آئیے پیارے نبیﷺ کی اِس خوبصورت سنت پہ عمل کریں۔ اپنے اور دوسروں کے ایسے واقعات شئیر کریں جن سے ہمیں سماجی کام کرنے کی تحریک ملے۔
سب سے پہلے پیارے نبیﷺ کی زندگی کا ایک واقعہ۔یہ واقعہ وسائل اور مسائل میں مطابقت کی بہترین مثال ہے۔
ایک بار پیارے نبیﷺ صحابہ(رضی اللہ تعالیٰ عنہم) کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ایک شخص وہاں آیا اور مالی مدد کا طالب ہؤا۔ آپﷺ نے اُس سے اُس کے ذاتی وسائل دریافت کئے تو اُس نے ایک پیالہ اور ایک کمبل بتائے۔آپ ﷺ نے یہ دونوں اشیاء منگوائیں اور ایک یا دو درہم کے عوض بیچ کے اُسے ایک کلہاڑی خرید کے ٹھونک کے دی اور لکڑیاں کاٹ کے بیچ کر روزی کمانے کی ترغیب دی۔
سبحان اللہ!
 

جاسمن

لائبریرین
'جب ایک لمحے میں زندگی بدل گئی'

933520996739613

زندگی کب بدل جائے اس بارے میں کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہوتا کبھی ایک لمحہ ہی انسان کو فرش سے عرش پر پہنچانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

اور ایسا ہی نائیجریا سے تعلق رکھنے والے ننھے فرشتے کے ساتھ ہوا۔

ہوپ نامی یہ بچہ 2 ماہ قبل نائیجریا کی گلیوں میں بھٹکتا تھا، جسم پر کیڑے بھرے ہوئے تھے جبکہ بھوک کے مارے مرنے کے قریب تھا اور ان حالات میں اس کی برادری اسے 'چڑیل' کہنے لگی تھی۔

مگر پھر جنوری کے آخر میں اس بچے کی دنیا بدل کر رہ گئی جب ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انجا رینگگرین لوین کی ا بچے کو پانی پلانے کی تصویر آن لائن ہوئی۔


اس کے بعد بچے کی کہانی نے ایک آگاہی مہم کو متحرک کیا جس کی قیادت افریقین چلڈرنز ایڈ ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن (اے سی اے ای ڈی ایف) کررہی تھی جس کی بنیاد ڈینش خاتون کے شوہر ڈیوڈ نے رکھی تھی۔

اب اس بچے کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بچہ صحت مند ہوکر پہچانا ہی نہیں جارہا۔

انجنا رینگگرین نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ یہ بچہ پیدائشی نقص کے باعث سرجری سے گزرے گا۔

اب اس بچے کو 35 منہ بولے بھائی اور بہنیں مل گئے ہیں جو اس کی بہترین نگہداشت کررہے ہیں، اس کے کھیلتے، پڑھتے اور اس کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

933521123406267

933521290072917

933521363406243
934527036639009
 
آخری تدوین:
Top