مضمون نگاری: اخبار بینی

آپٍ کا سکول بچو ں میں اخبار بینی کے فروغ کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے سکول کے ماہنامے میں ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کروایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک مضمون لکھےے۔ اچھامضمون لکھنے والے طالبعلم کو سوسائٹی کی طرف سے 10000روپے انعام دیا جائے گا ۔آپ کا مضمون 200-150الفاظ پر مشتمل ہونا چاہےے۔آپ چاہیں تو مندرجہ ذیل نکات سے مدد لے سکتے ہیں:

٭معلومات کا سستا اور آسان ذرےعہ
٭دعوتِ علم و عمل
٭ما حول سے ہم آہنگی کا سبب

اخبار بینی
اخبار خبروں کے ایسے مجموعے کو کہتے ہیں جو کا غذ پر پرنٹ ہوا ہوتا ہے۔ اخبارانسان کو معلومات مہیا کرتے ہیں اور اس کے علم میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ اخبار معلومات کے تمام ذرائع میں سب سے سستا اور آسان ذرےعہ ہیں۔ ایک چند صفحات پر مشتمل اخبار ملک کے طول و ارض کی خبریں لاتا اور معلومات مہیا کرتا ہے ۔ اخبارات کے ذرےعے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کی نئی پالیسی کیا ہے؟ حکومت کس طر ح سے لوگوں کی مدد کر رہی ہے یا حکومت کو مزید کیا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں غیر ملکی خبریں، سپورٹس، انٹرٹینمنٹ اور ادب کے حوالے سے بھی بہت سی خبریں، کالم اور خطوط موجود ہوتے ہیں۔
اخبارات محض خبریں پہنچانے کا ذرےعہ ہی نہیں ہیں بلکہ یہ دعوتِ عمل بھی دیتے ہیں۔ دعوتِ عمل زندگی کے میدان میں ہر شخص کے لےے مختلف ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک شخص جو سائنسدان یا انجینئر بننا چاہتا ہے وہ اخبارات کے ذرےعے یہ جان پانے میں کامیاب ہوتا ہے کہ دنیا میں کون کونسے سائنسدان کیا کیا کارنامے سر انجام دے رہے ہیں، کونسی اہم ایجا دات ہورہی ہیں اور اسے ان سائنسدانوں کی نسبت کس حد تک آگے بڑھنا ہے۔ اسی طرح ایک کاروباری شخص یہ جان پانے میں کامیاب ہوتا ہے کہ سٹاک منڈی میں اشیاءکی قیمت ِ خرید و فروخت کس حد تک بڑھ یا کم ہو رہی ہے ۔ ایک طالبعلم جان پاتا ہے کہ کس کالج یا سکول میں کونسے کورسز میں داخلہ جاری ہے ۔ اسی طرح نوکری کی تلاش کا سلسلہ ہو یا مکان کی خرید و فروخت کا، ہر جگہ اخبارا ت انسان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اخبارات انسان کو مختلف راہوں میں سے درست راہ چننے اور اس پر عمل کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
اخبار بینی سے ایک شخص اپنے آپ کو ما حول کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔ اخبارات معاشی ، معاشرتی ، سیاسی اور مذہنی میدانوں میں انسان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اس طرح ایک شخص خود بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ زندہ رکھنے میں کامیاب ہو پاتا ہے۔ اخبار بینی انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اہم کر دار ادا کرتی ہے اور بے شمار فوائد و ثمرات کا ذرےعہ بھی بنتی ہے ۔
 
Top