مساجد کے میناروں کا خو

جیسبادی

محفلین
مساجد کے میناروں کا خوف یورپ میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ برطانیہ میں ایک جگہ بڑی تگ و دو کے بعد مسجد کی تعمیر کی اجازت ملی مگر اس شرط پر کہ مینار نہیں بنانے اور اذان بھی نہیں دینی۔ اس کے لیے اکثر zoning قوانین کا سہارا لیا جاتا رہا ہے۔

مگر اب سویٹزلینڈ میں تحریک چلی ہے کہ مینار کو غیر قانونی قرار دیا جائے کیونکہ اس سے شریعت پھیلنے کا خطرہ ہے۔
ss

شریعت کا خوف مختلف روپ میں پھیلایا جا رہا ہے۔ کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں کچھ عرصہ پہلے مسلم صلح صفائ کے ٹرابیونل (personal law arbitration) قائم کرنے کی تجویز ہوئ تو اس کو "شریعہ لاء" کہہ کر بڑا شور مچایا گیا۔ یورپ میں مظاہرے ہوئے۔ حالانکہ انٹاریو میں اس طرح کے ٹرابیونل دوسرے مذاہب کے لیے پہلے سے قائم تھے۔ ٹوارنٹو میں ایک مولانا مبین شیخ نے اس شریعہ کے حق میں کیمرے کے لیے پارکوں میں مخالفین سے بحث (shouting match ) کیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ مولانا اصل میں کینیڈا کی خفیہ پولیس کے تنخواہ دار مخبر تھے۔ آخر میں وزیر اعلی مکگنٹی نے تمام ٹرابیونل پر پابندی لگا دی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آج کے مسلمان اسلام کا بالکل وہی رخ دکھا رہے ہیں جو ماضی میں‌ماضی میں غیر مسلم علماء‌ اپنے عوام کو دکھاتے تھے
 
Top