مری دھوپ تم مری چھاوں تم مری سوچ تم میرا دھیان تم

19030215_1032593926843635_9122525425465293498_n.jpg

مری دھوپ تم مری چھاوں تم مری سوچ تم میرا دھیان تم
تمہی تم ہو میرے وجود میں مرا حسن تم مری شان تم
غم ہجر و شوق وصال پر ، مرے عشق کے خدوخال پر
مرے خواب میرے خیال پر، مرے حال پر نگران تم
مجھے تم ملے تو خدا ملا ، اور اسی سے اپنا پتہ ملا
یہ سرا ملا وہ سرا ملا ، یہ جہاں تم وہ جہاں تم
میں رہوں تمہارے علم تلے ، مرا دل تمہارے قدم تلے
مرا آسمان حرم تلے، مرا امن میری امان تم
کسی آئینے کا میں کیا کروں ، میں تمہارا چہرہ پڑھا کروں
جو خدا کہے وہ کہاں کروں ، ہمہ دین تم ہمہ دان تم
تمہیں چاہتی ہے مری انا ، میں فقط تمہارے لیے بنا
میں تمہارے نام پہ ہوں فنا مری زندگی کا نشان تم
ملی تم روشنی ہنر ، مری شاعری کی ہوں تم سحر
پس نطق بھی تمہی جلوہ گر ، مرا لہجہ مری زبان تم
.....
اَللَّہُمّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَ مَوْلَانَامُحَمَّدٍ مَّعْدِنِ الْجُوْدِوَالْکَرَم وَآلہِ وَبَارِکْ وَسَلِّم
.....
سگ مدینہ پاک (رضوان احمد)
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top