مری بھی بگڑی بنانے حضور ﷺ آئیں کبھی!!!!!!!

سیما علی

لائبریرین
مری بھی بگڑی بنانے حضور ﷺ آئیں کبھی
مِرا نصیب جگانے حضور ﷺآئیں کبھی

خوشی کا مژدہ سنانے حضور ﷺآئیں کبھی
مجھے بھی جلوہ دکھانے حضور ﷺآئیں کبھی

چمن میں پھول کھلانے حضورﷺ آئیں کبھی
کہ اجڑے دل کو بسانے حضورﷺ آئیں کبھی

حسن حسين جو پیارے ہیں آپ کو آقا
انہیں کا صدقہ لٹانے حضور ﷺآئیں کبھی

خمار جس کا رہے عمر بھر نگاہوں میں
شراب عشق پلانے حضور ﷺآئیں کبھی

میں سوؤں خواب میں دیدار آپ کا ہوجائے
مجھے وہ نیند سلانے حضورﷺ آئیں کبھی

ہے تیرہ قلب مرا ہر طرف اندھیرا ہے
چراغ عشق جلانے حضورﷺ آئیں کبھی

پھنسی ہے ناؤ مری جاکے بیچ دھارے میں
اسے بھی پار لگانے حضور ﷺآئیں کبھی

مدد کی ہم کو ضرورت ہے اے مرے آقا
ہماری ناؤ ترانے حضورﷺ آئیں کبھی

چہار سمت سے گھیرا ہے مجھ کو آفت نے
رہائی مجھ کو دلانے حضورﷺ آئیں کبھی

میں نعت لکھّوں پڑھوں آپ کی اے میرے حضورﷺ
مری بھی داد بڑھانے حضور ﷺآئیں کبھی

غریب و بے بس و بیکس ہوں اے مرے آقا
مرا بھی بھاگ جگانے حضورﷺ آئیں کبھی

مریضِ دید ہے شاہد علاج کیسے ہو
کہ دید اس کو کرانے حضورﷺ آئیں کبھی
  • محمد شاہد رضا رضوی
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارے نام کے آگے بھی حرفِ بخشش لکھ
کہ سرفراز ہوں ہم جب تری کتاب کُھلے

میں امید پہ کرتا ہوں نعتِ نذرِ حبیب ﷺ
کہ میرے واسطے محسنؔ درِ ثواب کُھلے
  • محسن احسان
 

سیما علی

لائبریرین
جب بھی ہم منقبتِ شاہِ عرب کرتے ہیں
شرح آیاتِ مبیں لہجہ و لب کرتے ہیں

شوکت واسطی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جس در سے نا امید نہیں لوٹتا کوئی
ایسا سخی ہے آپ کا دربار مجتبٰی

شاہد پہ چشم لطف ذرا کیجئے حضور
اے باب لطف سید ابرار مجتبٰی
  • محمد شاہد رضا رضوی
 
Top