مرا نہیں تو کسی اور کا بنے تو سہی ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
مرا نہیں تو کسی اور کا بنے تو سہی​
مرا نہیں تو کسی اور کا بنے تو سہی​
کسی بھی طور سے وہ شخص خوش رہے تو سہی​
​
​
پھر اس کے بعد بچھڑنے ہی کون دے گا اسے ​
کہیں دکھائی تو دے وہ کبھی ملے ہی سہی​
​
​
کہاں کا زعم ترے سامنے انا کیسی​
وقار سے ہی جھکے ہم مگر جھکے تو سہی ​
​
​
جو چپ رہا تو بسا لے گا نفرتیں دل میں​
برا بھلا ہی کہے وہ مگر کہے تو سہی​
​
​
کوئی تو ربط ہو اپنا پرانی قدروں سے ​
کسی کتاب کا نسخہ کہیں ملے تو سہی ​
​
​
دُعائے خیر نہ مانگے کوئی کسی کیلیے ​
کسی کو دیکھ کے لیکن کوئی جلے تو سہی ​
​
​
جو روشنی نہیں ہوتی نہ ہو بلا سے مگر​
سروں سے جبر کا سورج کبھی ڈھلے تو سہی​
سعیدہ ہاشمی​
× شکریہ حجاب​
 
عسکری

معطل
یار تجھے کیا تیرا نہیں بنا اب چاہے جس کا بنے یا نا بنے :rollingonthefloor: شاعر لوگ بھی عجیب ہوتے ہین دوسروں کے معاملات میں پھڈا ڈالتے ہیں اس کا پاب اس کی شادی کر دے گا فکر ناٹ :heehee:

بعد از چول عرض ہے بہت اچھی شاعری ہے :rockon:
 
:D
زنانی اے نا شاعر رولا تے پائے گی ۔ عسکری:D
شکریہ
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top