مذہبی موضوعات پر فورم کی تجویز

سیفی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔ ۔ ایک اور شکریہ

سلام نبیل بھائی
آپ کی ذرہ نوازی کا بہت شکریہ۔ یہ گلے شکوے تو دراصل اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے واسطے ہیں۔ اور کچھ قربتِ دل بڑھانے کے واسطے بھی کہہ گزرتے ہیں۔
باقی آپ کی مرضی ہے حوصلہ افزائی فرماویں یا ۔ ۔ ۔
میری ایک اور تجویز بھی تھی شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری۔ وہ اسلام بارے ایک علیحدہ چوپال قائم کرنے کی درخواست تھی۔ میرا خیال یہ تھا کہ اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے بندے کو تیکنالوجی، اردو ادب، روزمرہ معلومات اور گپ شپ کے ساتھ ساتھ اسلام بارے بنیادی باتیں پوچھنے کی سہولت بھی ہونی چاہیئے۔
زکریا بھائی نے تو ٹکا سا جواب دے دیا ہے۔ اب باقی منتظمین حضرات کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ منتظر ہیں۔ دورِ جمہوریت ہے ۔ ۔ ۔ بقول فیض
عہدِ وفا یا ترکِ محبت جو چاہو سو آپ کرو
اپنے بس کی بات ہی کیا ہے ہم سے کیا منواؤ گے
 
Top